اسلام آباد(آن لائن)قومی ائیرلائن (پی آئی اے)اورایف بی آرکے درمیان ٹیکس وصولی کے واجبات کامعاملہ سنگین ہوتاگیا،ایف بی آرنے پی آئی اے کے ٹیکس کی عدم ادائیگی کی مدمیں 6نومبرسے اکاو¿نٹس منجمدکردیئے ہیں ۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایف بی آرنے قومی ائیرلائن (پی آئی اے)کے 2ارب سے زائدکے ٹیکسزکی عدم ادائیگی کی مدمیں تمام اکاو¿نٹس6نومبرسے منجمدکررکھے ہیں ،جس سے ملازمین کی تنخواہیں سمیت دیگراخراجات کی ادائیگی میں شدیدمشکلات پیش آئی ہیں ۔پی آئی اے نے اکتوبرکے مہینے میں ایک ارب13کروڑجبکہ نومبرایک ارب ایک کروڑاداکردیئے ہیں ۔پی آئی اے کومزید7کروڑکی ادائیگی کرنا ہے ،ایف بی آرنے پی آئی اے کے 7کروڑروپے کی ادائیگی تک انکے اکاو¿نٹس بحال کرنے سے انکارکردیاہے۔