اسلام آباد (نیوذ ڈ یسک)پاکستانی شوبز کی معروف جوڑی عائزہ خان اور دانش تیمور کے درمیان مبینہ علیحدگی کی خبریں سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں،
تاہم ان افواہوں نے اس وقت مزید توجہ حاصل کی جب سینئر اداکارہ رابعہ عابد علی نے جوڑے سے متعلق ایک پوسٹ شیئر کی۔گزشتہ کچھ عرصے سے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے عائزہ خان اور دانش تیمور کے درمیان اختلافات کی قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں۔ بعض صارفین نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ عائزہ خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے دانش تیمور کے ساتھ موجود بعض تصاویر ہٹا دی ہیں، جس کے بعد دونوں کی مبینہ علیحدگی کی چہ مگوئیاں مزید بڑھ گئیں۔اسی دوران رابعہ عابد علی نے عائزہ خان اور دانش تیمور کی شادی کے موقع پر بنائی گئی ایک پرانی تصویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی۔ تصویر کے ساتھ انہوں نے ایسا پیغام تحریر کیا جس نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔
رابعہ عابد علی نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ انہوں نے عائزہ اور دانش کی علیحدگی سے متعلق ایک بڑی افواہ سنی ہے اور وہ دعا کرتی ہیں کہ یہ بات حقیقت نہ ہو۔اداکارہ کی یہ پوسٹ سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف تبصرے شروع ہوگئے۔ بعض صارفین نے سوال اٹھایا کہ جب اس خبر کی باضابطہ تصدیق موجود نہیں تو اسے عوامی سطح پر شیئر کرنے کی کیا ضرورت تھی۔کچھ صارفین نے رابعہ عابد علی کے اقدام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے یہ سوال بھی کیا کہ آیا ایسی پوسٹ صرف سوشل میڈیا پر توجہ اور ویوز حاصل کرنے کے لیے شیئر کی گئی۔تاہم اہم بات یہ ہے کہ عائزہ خان یا دانش تیمور کی جانب سے تاحال علیحدگی یا طلاق کے حوالے سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔ اس لیے فی الحال دونوں کے درمیان علیحدگی سے متعلق تمام خبریں اور دعوے غیر مصدقہ سوشل میڈیا قیاس آرائیوں تک محدود ہیں۔
View this post on Instagram



















































