اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

داعش کو سہولت فراہم کرنے والا گروہ کویت سے گرفتار

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کویت سٹی(نیوزڈیسک) کویتی سکیورٹی فورسز نے ایک لبنانی سرغنہ سمیت، شامی، کویتی اور مصری باشندوں پر مشتمل ایک گروہ گرفتار کیا ہے جس پر داعش کی مالی اور فوجی سامان فراہم کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔عرب اور دیگر عالمی خبررساں اداروں کے مطابق کویتی وزارتِ داخلہ نے بتایا ہے کہ اس گروپ نے شام اور عراق میں موجود جنگجوتنظیم داعش کورقم اورایئرڈیفنس سسٹمز فراہم کیے ہیں اور لبنانی سرغنہ نے اس بات کا اعتراف بھی کیا ہے اس کے بعد ہی داعش نے بیروت اور پیرس پر خوفناک حملے کئے تھے۔
حراست میں لیے گئے گروہ کا لبنانی سرغنہ کویت میں داعش کا ہمدرد اور کوآرڈنیٹرتھا جس نے یوکرائن سے ایف این 6 کے چھوٹے ایئرڈیفنس سسٹمز خریدے تھے جو ترکی کے ذریعے شام بھجوائے گئے جہاں وہ داعش کے پاس پہنچے تھے لیکن کویتی حکام نے اس سودے کی مزید تفصیلات نہیں بتائی ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ چند ماہ میں کویت سے داعش کی اعانت کرنے والے کئی افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔12



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…