کراچی(نیوزڈیسک ) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اورسابق صدرآصف علی زرداری کے قریبی دوست ڈاکٹر قیوم سومرو نے کہاکہ بدین میں پاکستان پیپلز پارٹی بڑی واضح اکثریت سے جیت رہی ہے اگر سٹی سے ڈاکٹرذوالفقارمرزانے سیٹیں نکالی ہیں تو ٹھیک ہے یہی الیکشن ہے اس سے ثابت ہوا کہ پورے سندھ میں کہیں دھاندلی نہیں ہوئی ۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرا م میں گفتگوکرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما نعیم الحق نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں عوام کو حکومت وقت سے امید یں وابستہ ہوتی ہیں اور حکومت کے پاس مسائل کے حل کے لیے وسائل بھی ہوتے ہیں اب سوال یہ ہے کہ جب یہ بلدیاتی الیکشن کے بعد یہ حکومتیں اختیار سنبھال لیںگی تو ان کے پاس کیا اختیار ہوگامالی اور انتظامی اختیارات اس کے بعد یہ اندازہ ہوگا کہ یہ نظام کتنا کامیاب ہوتا ہے سات سال سے پنجاب میں مسلم لیگ ن کی حکومت ہے اور سات سال ہی سے سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے ان کو اپنی جڑیں مضبوط کرنے کا بھرپور موقع ملا ہے اور ان کو موقع ملا ہے کہ وہ حکومتی وسائل خرچ کرسکیں مختلف اسکیموں پر اور میں سمجھتا ہوں کہ ان کو اور جماعتوں پر ایک طرح کی برتری حاصل ہے جس طرح ہمیں ایک طرح سے دیگر جماعتوں پر کے پی کے میں برتری حاصل تھی ،بلدیاتی انتخابات میں ایک ہزار آزاد امیدوار منتخب ہوئے ہیں جو یہ واضح کرتا ہے کہ بلدیاتی الیکشن میں عوام کا ذہن پارٹی کی جانب زیادہ نہیں ہوتا ہم نے سندھ میں وہ کام نہیں کیا جو ہمیں کرنا چاہئے تھا،عمران خان کو بھی وہ موقع نہیں مل سکا کہ وہ سندھ کے دورے کرسکیں ،کراچی میں ہماری مقبولیت ایم کیو ایم کے بعد دوسرے نمبر پر ہے لیکن سندھ میں کام کرنے کی ضرورت ہے۔قیوم سومرو کا مزید کہنا تھا کہ سندھ کے تمام باشندوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوںنے پیپلز پارٹی پر بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں بھی اعتماد کا مظاہرہ کیا اور پی پی کے امیدروارں کو کامیاب کیا اور اس وقت تک ہمارے 95فیصد امیدوار جیت چکے ہیں 81یونین کونسلز پر الیکشن کا موخر ہونا ہمارے ساتھ زیادتی ہے اور لیکشن کمیشن نے الیکشن سے آٹھ گھنٹے قبل اس پر فیصلہ صادر فرماکر ہمارے ساتھ زیادتی کی ہے اور سندھ کے لوگوں کو ان کے حق رائے دہی سے محروم کردیا ہے اور لیکشن کمیشن کی بد نیتی کے باوجود پاکستان پیپلز پارٹی نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے