بدین (نیوزڈیسک)انتہائی معتبرذرائع کے مطابق سابق وزیرداخلہ سندھ ذوالفقارعلی مرزانے بدین میں بلدیاتی انتخابات میں پاکستان پیپلزپارٹی کوشکست دینے کے بعد نئی پارٹی بنانے کااعلان کیاتھا۔اب ذوالفقارمرزانے اپنے دوستوں کی مشاورت سے نئی پارٹی کانا م پاکستان پیپلزپارٹی (ذوالفقار) تجویزکیاہے اوراس پارٹی کوباضابطہ طورپربلدیاتی انتخابات کے تمام مراحل مکمل ہونے ذوالفقارمرزاگڑھی خدابخش میں باضابطہ طورپرپارٹی کے نام کااعلان کرینگے جبکہ پارٹی کاآئین اورمنشورتیارکرنے کے بعد الیکشن کمیشن سے پارٹی کے لئے انتخابی نشان تلوارلینے کی درخواست کی جائے گی ۔واضح رہے کہ سابق آمرضیاءالحق نے اقتدارمیں آنے کے بعد پیپلزپارٹی پرجب پابندیاں عائد کیں تھیں تواس موقع پرالیکشن کمیشن کوپیپلزپارٹی کوتلوارکانشان الاٹ کرنے سے روک دیاتھااورانتخابات غیرجماعتی بنیادوں پرکرانے کااعلان کیاتھاجبکہ الیکشن 1988میں پیپلزپارٹی کوتیرکانشان الاٹ کیاگیاتھاجبکہ جب پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقارعلی بھٹونے پارٹی کااعلان کیاتھاتواس وقت بھی پاکستان پیپلزپارٹی کاانتخابی نشان تلوارہی تھا۔تاہم ذوالفقارمرزاکے قریبی ذرائع نے اس کی تصدیق نہیں کی ہے