پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

عمران ایک بارپھر ریحام خان کے حق میں بول پڑے

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سٹریٹ چلڈرن کے حوالے سے اچھا کام کرنے پر ریحام خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے صوبائی حکومت کو ہدایت کی کہ وہ ریحام خان سے رابطہ رکھیں اور ان سے مزید ہدایات لیں۔پشاور میں سٹریٹ چلڈزن سنٹر کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ملک میں سٹریٹ چلڈرن کو منشیات کا عادی بنایا جا رہا ہے، سٹریٹ چلڈرن ہماری ذمہ داری ہے اور اگر ہم ان کا خیال نہیں رکھیں گے تو پھر انہیں کون پوچھے گا،سٹریٹ چلدڑن کے لئے زمونگ کور پراجیکٹسنٹر کا قیام ریحام خان کی خواہش تھی،ریحام خان کے کہنے پر ہم نے یہ پراجیکٹ شرو ع کئے ہیں ،ریحام خان ،وسیم اکرم،باکسر عامر خان کے ساتھ مل کر بہت کام کیا ہے،ریحام خان ابھی بھی اس پراجیکٹ کا حصہ ہیں اور رہیں گی، لاوارث بچوں کے لیے کام کرنے پر ریحام خان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، یہاں سے جو بچے نکلیں گے وہ معاشرے کے لیڈر بنیں گے، زمونگ کور پراجیکٹ کے تحت پراجیکٹ کے تحت دو ہزار سے زائد بچوں کو ان فلیٹس میں رہائش کے ساتھ صحت اور تعلیم کی سہولیات دی جائیں گی، اب تک ان فلیٹس میں 29 بچے رکھے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک اور دیگر وزرائ? کی کارکردگی پر فخر ہے، ریحام نے سٹریٹ چلڈرن پر بہت کام کیا ہوا ہے اس لئے صوبائی حکومت ان سے رابطہ رکھے۔عمران خان نے کہا کہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ پاکستان جس نظریے پر بنا تھا اس نظریے پر واپس آئیں، پاکستان جس نظریئے کے تحت بنایا گیا تھا اس نظریئے میں زرداری اور نواز شریف کی کہیں گنجائش نہیں ہے،عوام ثابت کریں کہ جو پاکستان علامہ اقبال اور قائد اعظم چاہتے تھے وہ بنے گا اور جو ان کے نظریے کے خلاف تھے وہ غلط تھے ، ہمارے بزرگوں نے جو پاکستان بنایا ہے اگر ہم نے پاکستان نہ بننے والوں کو غلط ثابت کرنا ہے تو اس ملک کو اسلامی جمہویہ بنانا ہو گا،عمران خان نے کہا کہ زمونگ کور منصوبے کی تکمیل کے بعد شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی ٹارگٹ ہے، 29 نومبر کو پشاور میں شوکت خانم ہسپتال کا افتتاح بھی کیا جائے گا جہاں غریب مریضوں کو مفت سہولیات ملیں گی، عمران خان نے کہا کہ تحصیل اور یونین کونسل کی سطح پر سپورٹس کمپلیکس بنائیں گے، اوقاف اوردیگر سرکاری اراضی پر یہ سپورٹس کمپلیکس تعمیرکئے جائیں گے جہاں ضرورت پڑی وہاں جنگلات بھی اگائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج سڑکوں پر در بدر پھرنے والے بچوں کی ذمہ داری لے رہے ہیں،پتہ نہیں کن حالات اور مجبوریوں کی وجہ سے بچے گھر سے نکلتے ہوں گے،ہمیں ایسے اقدامات کرنا ہوں گے جس سے اس بات کی نوبت ہی نہ ا?ئے۔مغرب میںتو جانوروں کے حقوق کا ب خیال رکھا جاتا ہے۔خیبر پختونحواہ کو فلاحی صوبہ بنا ہے،ایک وقت آئے گا جب دوسرے صوبے خیبر پختونخوا کے فلاحی کاموں سے سبق سیکھیں گے،تعلیم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم تعلیم کے اندر انقلاب لے آئے ہیں، خیبر پختونخوامیں ہم یونیورسٹیوں میں جدید سسٹم متعارف کروائیں گے،تعلیم سے ہی ملک ترقی کر سکتا ہے،ہم نے تعلیم پر سب سے زیادہ توجہ دی اور سب سے زیادہ پیسہ بھی خرچ کر رہے ہیں۔عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ صوبے میں ہسپتالوں میں کوئی حاطر خواہ اقدامات نہیں ہو سکے،ہسپتالوں کا نظام اتنا بہتر نہیں ہو پایا جتنا چاہتے تھے،ڈاکٹروں کو ساتھ دینا چاہیئے،ڈاکٹروں کو ساتھ ملائے بغیر نظام تبدیل نہیں ہو سکتا،ڈاکٹروں کو منانے خود جاﺅں گا،صاف پانی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ صوبے میں ابھی تک صاف پانی فراہم نہیں کر سکے،عوام کو صاف پانی فراہم کرنے کی ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ شاہ فرمان سے کہتا ہوںہمیں ٹائم لائن چاہیئے کہ کب تک لوگون کو صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے،مجھے ٹائم لائن چاہیئے باتوں سے کام نہیں چلے ،آپکوصاف پانی جلد سے جلد فراہم کیا جائے،میں خود صاف پانی کے حوالے سے ہونے وا لے اقدامات پر نظر رکھوں گا۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…