راولپنڈی (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے راولپندی میں 5 دسمبر کے بلدیاتی انتخابات کی نگرانی کے لئے فوج سے درخواست کر دی ہے اور الزام لگایا ہے کہ پولیس اس کے امیدواروں کو ن لیگ کے حق میں دستبردار ہونے کے لئے دباﺅ ڈال رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے ایک خط میں پاکستان تحریک انصاف کے پبلک ریلیشن سیکرٹری زاہد کاظمی نے کور کمانڈر کو درخواست کی ہے کہ وہ تمام امیدواروں کے لئے لیول پلینگ فیلڈ فراہم کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ مقامی پولیس اور انتظامیہ ایک پارتی بن چکے ہیں۔ کاظمی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے امیدوار راجہ طارق اور اس کے بھائیوں پر دباﺅ ڈالا جا رہا ہے وہ دستبردار ہو جائیں۔ ن لیگ کے امیدوار سجاد خان ایسا کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ مقامی پولیس حکمران جماعت کے امیدواروں کی سرپرستی کر رہی ہے۔