فیصل آباد(نیوز ڈیسک) تھانہ مدینہ ٹاو¿ن کے علاقے میں محبت کی ناکامی پر اقرا نامی لڑکی کو گولی مار کر بدر منیر نامی نوجوان نے خود کشی کرلی۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق فیصل آباد میں تھانہ مدینہ ٹاو¿ن کے قریب رحمانیہ چوک کے قریب اقرا نامی لڑکی کالج سے واپس آرہی تھی کہ 25 سالہ بدرمنیر نامی نوجوان نے محبت کی ناکامی پراسے 3 گولیاں ماریں جس کے بعد بدحواس نوجوان نے خود کو بھی سرمیں گولی ماردی۔ریسکیو ٹیموں نے موقع پرپہنچ کر دونوں زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے بدر منیرجاں بحق ہوگیا جب کہ اقرا آئی سی یو میں تشویشناک حالت میں زیرعلاج ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والا بدرمنیرمدینہ ٹاون کے ایکس بلاک کا رہائشی ہے جب کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔