اسلا م آباد(نیوز ڈیسک) نجی ٹی وی چینل کے ایک لائیو پروگرام میں بات کرتے ہوئے ن لیگی رہنما حنیف عباسی نے پی ٹی آئی رہنما ابرار الحق سے کہا کہ آپ مجھے سیاست نہیں سکھا سکتے ٹھیک اسی طرح جیسے میں آپ کو راگ کا ا±تار چڑھاو¿ نہیں سکھا سکتا. حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ جس کا جو کام اسے وہی آتا ہے، آپ گانا جانتے ہیں اور میں سیاست جانتا ہوں ، انہوں نے کہا ابرار الحق صاحب آپ ابھی سیاست میں نئے آئے ہیں ، آپ کتابیں پڑھ کر آئے ہیں جبکہ میرا تجربہ رہ چکا ہے ، جس پر ابرار الحق اور حنیف عباسی میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا. حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ اب یہ میراثی ہمیں سکھائیں گے کہ ہم نے سیاست کرنی ہے ، ن لیگی رہنما نے کہا کہ میں حیران ہوں کہ کس طرح ایک میراثی سکھا رہا ہے کہ سیاست کیا ہوتی ہے اور کیسے ہوتی ہے۔