لندن(نیوزڈیسک)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریہام خان نے کہاہے کہ طلاق یافتہ افراد مجرم نہیں ہوتے۔برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے ریہام خان نے کہا کہ عمران خان سے شادی کے بعد اور دس ماہ کے دوران ان پر اور ان کے بچوں پر الزامات لگتے رہے۔سوشل میڈیا نے ان پر حملے کئے تاہم ہم سب خاموشی سے یہ کچھ ہوتا دیکھتے رہے کیوں کہ وہ اس وقت ایسی پوزیشن میں تھیں اور الفاظ کی جنگ میں حصہ لینا مشکلات کا باعث بن سکتا تھا۔انہوں نے کہا کہ ان پرلوگوں نے کسی تحقیق کے بغیر الزامات لگائے ,زہر سے لے کر جاسوس ہونے تک کسی نے الزامات لگانے سے پہلے تحقیقات نہیں کیںانہوں نے کہا کہ طلاق یافتہ عورت کو نشانہ بنانا آسان ہوتا ہے تاہم وہ مجرم نہیں ہوتی۔