جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

تباہ ہونے والے روسی طیارے میں بم کس شہر میں رکھاگیا؟ تہلکہ خیز انکشاف

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ (نیوزڈیسک)داعش نے مصر کے شورش زدہ علاقے شمالی سیناء میں دوران پرواز تباہ ہونے والے روس کے مسافر طیارے میں رکھے گئے بم کی تصویر جاری کردی ہے اور کہا ہے کہ طیارے میں یہ بم مصر کے ساحلی شہر شرم الشیخ کے ہوائی اڈے پرسکیورٹی کو ج ±ل دے کر پہنچایا گیا تھا۔داعش کے آن لائن میگزین دابق میں ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنگجو گروپ نے پہلے عراق اور شام میں امریکا کی قیادت میں اتحاد میں شامل ممالک میں سے کسی ایک کا طیارہ تباہ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔اس کے بعد انھوں نے روس کی جانب سے 30 ستمبر کو شام میں جنگجوو ¿ں کے ٹھکانوں پر فضائی حملوں کے آغاز پر اپنا یہ منصوبہ تبدیل کر لیا اور اس کے شرم الشیخ سے سے پرواز کرنے والے ایک طیارے کو نشانہ بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔اس میگزین میں سوفٹ ڈرنگ شیویپس گولڈ کے کین کی ایک تصویر شائع کی گئی ہے۔اسی کین میں بم فٹ کیا گیا تھا۔تصویر کے نیلے پس منظر میں ایک ڈیٹونیٹر اور سوئچ بھی نظر آرہا ہے۔اس کے علاوہ واقعے میں مرنے والے روسیوں کے چند ایک پاسپورٹس کی ایک تصویر بھی شائع کی گئی ہے اور ان کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ یہ مجاہدین کو ملے تھے۔ داعش کے آن لائن میگزین میں شائع ہونے والی ان تصاویر کی فوری طور پر تصدیق ممکن نہیں ہے۔داعش نے بدھ کو یہ بھی اطلاع دی ہے کہ انھوں نے چین اور ناروے سے تعلق رکھنے والے دو یرغمالیوں کو قتل کردیا ہے۔واضح رہے کہ گذشتہ روز روس نے پہلی مرتبہ اس امر کی تصدیق کی تھی کہ گذشتہ ماہ مصر کے شورش زدہ علاقے جزیرہ نما سینائ میں اس کا ایک مسافر طیارہ بم دھماکے کے نتیجے میں تباہ ہوا تھا۔روسی صدر ولادی میر پوٹن نے واقعے کے ذمے داروں کو ڈھونڈ نکالنے اور شام میں سخت گیر جنگجو گروپ داعش کے خلاف فضائی حملوں کو تیز کرنے کا حکم دیا تھا۔روس اس سے پہلے امریکا اور بعض دوسرے مغربی ممالک کی ان انٹیلی جنس رپورٹس کی تردید کرتا رہا ہے جن میں کہا گیا تھا کہ 31 اکتوبر کو مسافر طیارہ دہشت گردی کی کارروائی کے نتیجے میں تباہ ہوا تھا۔روسی طیارہ جزیرہ نما سینائ کے ساحلی شہر شرم الشیخ سے سینٹ پیٹرزبرگ جا رہا تھا اور اڑان بھرنے کے چند منٹ کے بعد ہی تباہ ہوگیا تھا۔اس میں سوار تمام دو سو چوبیس افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…