لندن (نیوز ڈیسک) برطانیہ کی کارڈیو یونیورسٹی کے ایک میڈیکل کالج کی جانب سے سعودی عرب کی ایک طالبہ شیما عامر کو اس کی وفات کے دوماہ بعد ڈاکٹریٹ کی ڈگری جاری کی گئی ہے ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شیما ستمبر میں ترکی میں عارضہ قلب کے باعث انتقال کرگئی تھیں۔برطانوی یونیورسٹی کی جانب سے اس کے ڈاکٹریٹ کی ڈگری کے حوالے سے یونیورسٹی کی جانب سے ارسال کردہ مکتوب اس کے اہل خانہ نے وصول کیاہے ۔ ڈاکٹریٹ کی ڈگری کا اعلان شیما کے نگران پروفیسر نے برطانیہ میں سعودی عرب کے طلبا کالج کی انتظامیہ اور مرحومہ کے والدین کی موجودگی میں ایک پروقار تقریب میں اعلان کیا۔مرحومہ نے ڈاکٹریٹ کامقالے کا عنوان بچوں میں شوگر کے پھیلاﺅ اور اس کے خطرات پر تھا اور اس نے نہایت عرق ریزی سے اس موضوع پر وقیع دستاویز تیار کی تھی ۔جامعہ کارڈیو کی جانب سے اسے سائنسی تحقیقات میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے اعزاز میں ایک سند بھی جاری کرگئی تھی ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں