پیر‬‮ ، 10 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

شاہدخاقان اورترک کمپنی کی پی آئی اے نجکاری میں دلچسپی

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) وفاقی حکومت نے قومی ایئر لائن کی نجکاری کی غرض سے پی آئی اے ایکٹ میں ترمیم لانے کافیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم کے قانونی معاملات پر مشیر اشتر اوصاف کی زیرصدارت وزارت قانون وانصاف میں گزشتہ ہفتے منعقدہ اجلاس میںفیصلہ کیا گیا کہ پی آئی اے کی نجکاری کیلئے یہ ترمیم پارلیمنٹ سے منظورکرائی جائے گی۔اس عمل کیلئے سیاسی جماعتوں کی مدد بھی درکار ہوگی۔یہ بات نجکاری کمیشن کے سرکاری ذرائع نے ایکسپریس کونام ظاہرنہ کرنے کی شرط پر بتائی ہے۔ان ذرائع نے بتایا کہ پارلیمنٹ سے پی آئی اے ایکٹ میں ترمیم منظورکرانے کیلئے حکومت کوایوان بالا میں مشکلات پیش آنے کی توقع ہے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ترمیم باآسانی منظورکرانے کیلئے حکومت پاکستان پیپلز پارٹی سے براہ راست رابطہ کرے گی،اس مقصدکیلئے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو قائل کیا جا رہا ہے کہ ایوان بالا میں اپوزیشن سینیٹرز پراپنا اثر ورسوخ استعمال کریں۔ان ذرائع نے بتایا کہ اس اجلاس میں وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نوازشریف ،چیئرمین نجکاری کمیشن محمد زبیرکونجکاری کمیشن اور وزارت قانون وانصاف کے حکام نے جامع بریفنگ دی۔محکمہ شہری ہوابازی کے حکام بھی اس اجلاس میں شریک ہوئے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ حکومت قومی ایئر لائن کے 26 فیصد حصص انتظامی کنٹرول کے ساتھ دینا چاہتی ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ پی آئی اے ایکٹ میں ترمیم کا بل پارلیمنٹ میں لانے سے پہلے ایئر لیگ سے رابطہ کرکے یقینی بنایاجائے گاکہ ایئرلائن کے اندر سے مزاحمت نہ ہو۔اس بات پر بھی کام کیا جا رہا ہے کہ پی آئی اے کے اندر سے مزاحمت روکنے کیلئے وفاقی حکومت ملازمین کوگولڈن ہینڈشیک کی دگنی رقم کی پیشکش کردے۔
ان ذرائع نے بتایا کہ نجی ایئر لائن ایئر بلیوکے مالک شاہد خاقان عباسی کے علاوہ ترکی کی کمپنی نے بھی نجکاری عمل کے ذریعے پی آئی اے کا انتظامی کنٹرول سنبھالنے میں دلچسپی ظاہرکی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…