جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

پاکستان کرکٹ؛ ایک بار پھر” کوچ ہٹاو، ٹیم بچاو“ مہم شروع

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2015
Pakistan's coach Wakar Younis during the first one day international match between New Zealand and Pakistan at the Westpac stadium in Wellington on January 22, 2011. Pakistan won the toss and opted to bat first in their one day international against New Zealand here as the two sides begin fine-tuning for the World Cup. AFP PHOTO/Brendon O'HAGAN (Photo credit should read BRENDON O'HAGAN/AFP/Getty Images)
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ میں ایک بار پھر ’کوچ ہٹاو¿، ٹیم بچاو¿‘ مہم شروع ہوگئی، سابق ٹیسٹ کرکٹرز جاوید میانداد اور سرفراز نواز نے وقار یونس کی فوری رخصتی کو ملکی کھیل کے مفاد میں بہترین قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے ہاتھوں مسلسل دوسرے ون ڈے میں ناقص بیٹنگ، شرمناک شکست اور پلیئنگ الیون کا ذاتی پسند ناپسند پر انتخاب سابق اسٹارز کو ناراض کر گیا، وقار یونس کو ہیڈ کوچ کے عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ بھی سامنے آگیا ہے۔ جاوید میانداد اور سرفراز نواز نے موجودہ صورتحال کا براہ راست ذمہ دار وقار یونس کو ٹھہرایا ہے، جاوید میانداد نے کہا کہ اس وقت پلیئنگ الیون کا انتخاب صرف اور صرف وقار یونس کی ذاتی پسند نہ پسند کی بنیاد پر کیا جا رہا ہے، اس لیے ان ناکامیوں کی ذمہ داری بھی ان پر ہی عائد ہوتی ہے، اوپنر احمد شہزاد کو بھی اسی پسند ناپسند کا نشانہ بنایا گیا، میرا سلیکشن کمیٹی سے فقط اتنا سوال ہے کہ اگر احمد شہزاد کسی ڈسپلنری ایشو میں ملوث ہیں تو پھر انھیں ون ڈے میں نظر انداز اور ٹوئنٹی 20 میں کیوں کھلایا جاتا ہے؟ جاوید میانداد نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ نئے کوچ کی تعیناتی کا یہی مناسب وقت ہے۔دوسری جانب سابق فاسٹ بولر سرفراز نواز نے کہاکہ جب بھی وقار یونس کوچ بنیں ٹیم تنازعات میں الجھ جاتی ہے، اس لیے انھیں فوری طور پر ہٹانا ہی بہتر ہوگا۔ دوسری جانب چیف سلیکٹر ہارون رشید نے کہاکہ احمد شہزاد کے باہر بیٹھنے کی وجہ ڈسپلنری ایشوز نہیں بلکہ انھیں ون ڈے الیون میں جگہ نہ بننے کی وجہ سے ڈراپ کیا گیا ہے، انھوں نے دعویٰ کیا کہ وقار یونس کے خیال میں احمد شہزاد کی الیون میں جگہ ہی نہیں بنتی ، جب جگہ ہوگی تو موقع دیا جائے گا۔جب چیف سلیکٹر سے جارح مزاج بیٹسمین کے ٹوئنٹی 20 میچز میں کھیلنے کے امکانات کے بارے میں سوال کیا گیا تو انھوں نے کہا کہ ہمارا کام 15 پلیئرز منتخب کرنا ہے میدان میں اتارنے کا فیصلہ ٹیم مینجمنٹ کرے گی، عمر اکمل کی ٹوئنٹی 20 اسکواڈ میں شمولیت کے حوالے سے ہارون رشید نے کہا کہ ان کا معاملہ پی سی بی چیئرمین شہریار خان کے پاس ہے، ابھی اس بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…