جمعہ‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

دوسرا ون ڈے، انگلینڈ نے پاکستان کو 95 رنز سے شکست دیدی

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظہبی(نیوزڈیسک)دوسرا ون ڈے، انگلینڈ نے پاکستان کو 95 رنز سے شکست دیدی. ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے اظہر علی اور بابر اعظم نے اننگز کا آغاز کیا۔ پاکستان کو پہلا نقصان بابر اعظم کی صورت میں اٹھانا پڑا جب وہ ڈیوڈ ویلی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ بابر اعظم صرف 6 گیندوں پر 4 رنز بنا سکے۔ دوسرے ون ڈے میں پروفیسر کے فارمولے کام نہ آ سکے اور بغیر رنز کے واپس پویلین جا بیھٹے ہیں۔ پہلا ایک روزہ میچ کھیلنے والے افتخار احمد کو کمال نہ دکھا سکے اور پانچ رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔پاکستان کی چوتھی وکٹ 46 رنز پر گری جب شعیب ملک 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ پانچویں وکٹ اس وقت گری جب اظہر علی 22 رنز بنا کر 50 کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہوئے ۔ 80 کے مجموعی اسکور پر چھٹی وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا جب محمد رضوان 17 رنز پر عادل رشید کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کے ساتویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی محمد انور علی تھے جو 23 رنز بنا کر وکس کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔ انور علی کے بعد 163 رنز پر آٹھویں وکٹ گر گئی ۔ آٹھویں آؤٹ ہونیوالے کھلاڑی وہاب ریاض تھے جو مجموعی اسکور میں صرف 5 رنز کا اضافہ کر سکے اور کیچ آؤٹ ہو گئے۔ پوری ٹیم پینتالیس اعشاریہ پانچ اوورز میں 188 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ دوسرے ون ڈے میں انگلیںڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور انگلینڈ کی جانب سے جیسن روئے اور ایلکس ہیلز نے اننگز کا آغاز کیا لیکن پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض نے اوپننگ پارٹنر شپ توڑ دی۔ جیسن روئے اسکور بورڈ میں 54 رنز کا اضافہ کرنے میں کامیاب ہوئے اور وہاب ریاض کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔انگلینڈ کی دوسری وکٹ کیرئر کی پہلی سنچری بنانے والے ایلکس ہیلز کی گری جو 109 رنز بنا کر افتخار احمد کی گیند پر سرفراز کے ہاتھوں اسٹمپ آؤٹ ہوئے۔ جو روٹ بھی 63 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد وہاب ریاض کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے۔ چوتھی وکٹ 270 رنز پر گر گئی جب جوز بٹلر 11 رنز بنا کر وہاب ریاض کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ مورگ بھی اسکور بورڈ میں صرف 29 رنز کا اضاٖفہ کر سکے اور محمد عرفان کی گیند پر بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض نے 3، محمد عرفان اور افتخار نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…