لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کو وارننگ جاری کرتے ہوئے آئندہ پالیسی پر بیان دینے سے روک دیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے یونس خان کے تلخ تجربے کے بعد ڈسپلن پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے بعد پی سی بی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کو وارننگ جاری کرتے ہوئے آئندہ پالیسی پر بیان دینے سے روک دیا ہے۔ بورڈ نے وارننگ میں سختی سے کہا ہے کہ کوئی بھی بورڈ کے پالیسی معاملات پر بیان نہیں دے سکتا اسی لیے آئندہ سے پالیسی بیانات نہ دیئے جائیں جب کہ کھلاڑی کوئی بھی ہو ڈسپلن پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں شاہد آفریدی نے اپنے بیان کہا تھا کہ بھارت لکھ کر دے تو وہاں کھیلنے کو تیار ہیں۔