لندن(نیو ز ڈیسک) اگر زکام کی وجہ سے ناک بند ہے اور سانس لینے میں مسئلہ پیش آ رہا ہے تو شہد اور لیموں کی بجائے جیلی کھائی جائے۔ برطانیہ میں ہوئی تازہ تحقیق کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ جیلی میں موجود جیلٹین جسم کی مدافعتی قوت کو بڑھانے میں مدد گار ہے۔ جیلٹین ایک بے ذائقہ پروٹین ہے کو ہڈیوں کو آہستہ آہستہ پکانے سے بنتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ امینو ایسڈز جیسے کہ الانین،اور سیرین جو چکن کے سوپ میں بھی موجود ہوتے ہیں بہت فائدہ مند ہے۔ جیلٹین مدافعتی قوت کو بڑھانے کے علاوہ جلد کو جوان اور خوبصورت رکھتی ہے۔ جیلٹین کھانے کا سب سے آسان ذریعہ جیلی ہے جس میں جیلٹین کے ساتھ شوگر ، رنگ اور ذائقہ بھی ہوتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر جیلی کے متبادل زکام کے علاج کے لیے دھیمی آنچ پر دیر تک پکے ہوئےگوشت کا سوپ پیا جائےِ۔اس سوپ میں بہت زیادہ مقدار میں پروٹین اور وٹامنز بھی جسم کو حاصل ہوتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سردیوں میں ایک با جیلی کا روزانہ کھاکر زکام سے بچا جا سکتا ہے۔
زکام میں جیلی کھانا مفید ہے ، ماہرین
13
مئی 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں