اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بنگلہ دیش لیگ ،پلیئرز کو این او سی دینے میں بورڈ شش وپنج کا شکار

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک)بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کیلئے پلیئرز کو این او سی دینے میں پی سی بی شش وپنج کا شکار ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش میں ٹوئنٹی 20 پریمیئر لیگ کا انعقاد22 سے15 دسمبر تک ہونا ہے، ان دنوں ملک میں فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ قائد اعظم ٹرافی جاری اور فائنل آئندہ برس 3 جنوری سے شروع ہوگا، کئی کھلاڑی پریمیئر ڈومیسٹک ایونٹ چھوڑ کر نوٹ کمانے بنگلہ دیش جانا چاہتے ہیں، مگر ان کے اداروں کا موقف ہے کہ ہم پورے سال انھیں تنخواہیں دیتے ہیں اب کھیلنے کا وقت آیا تو یہ بیرون ملک جا رہے ہیں۔دوسری جانب بورڈ کو یہ بھی خدشہ ہے کہ سری لنکا نے اپنے پلیئرز ڈومیسٹک ایونٹ کی وجہ سے روک لیا ، پاکستان اگر اجازت دے تو شور مچے گا کہ اپنے ہی سب سے بڑے ٹورنامنٹ کی بے توقیری کی ہے، اس کا حل یہ نکالا گیا کہ جو کھلاڑی این او سی مانگے اسے کہا جا رہا ہے کہ پہلے اپنے ادارے یا ریجن سے عدم اعتراض کا خط لائیں، اسی صورت بنگلہ دیش جانے کی اجازت ملے گی۔ دوسری جانب آئی سی سی نے آئندہ برس یو اے ای میں شیڈول ماسٹرز چیمپئنز لیگ کو شرف قبولیت بخش دی، ذرائع نے بتایا کہ پاکستان سمیت تمام کرکٹ بورڈز کو خط لکھ کر کہا گیا ہے کہ اگر وہ اپنے سابق یا موجودہ کھلاڑیوں کو ایونٹ میں شرکت کی اجازت دیں تو کونسل کو کوئی اعتراض نہ ہو گا، یاد رہے کہ ایم سی ایل میں سابق کرکٹرز ہی شرکت کر سکتے ہیں۔
مزید پڑھئیے:ریحام خان کے کمرے سے کیا نکلا ؟ ایک سینئر تجزیہ کار نے ہر راز سے پردا ہٹا دیا

دیکھئیے کس طرح عمر اکمل نے پورے پاکستان کو شرمندگی میں مبتلا کر دیا



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…