اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

انگلینڈ سے سیریز ہمارے لئے بڑی اہمیت کی حامل ہے، سیریز جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گے ،وقار یونس

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شارجہ (نیوز ڈیسک )قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ انگلینڈ سے سیریز ہمارے لئے بڑی اہمیت کی حامل ہے، سیریز جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ون ڈے کرکٹ تبدیل ہوچکی ہے، 300 پلس رنز کا دفاع بھی آسان نہیں رہا اس لئے انگلش ٹیم سے کانٹے دار مقابلے ہوں گے۔ وقار یونس نے کہا کہ مصباح الحق اور شاہد آفریدی کی ریٹائرمنٹ کے باوجود ہماری ٹیم بہترین نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اور انگلش ٹیم کو ٹف ٹائم دیں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یاسر شاہ سعید اجمل کی کمی محسوس نہیں ہونے دیں گے کیونکہ وہ بھرپور فارم میں ہیں اور انہوں نے ٹیسٹ سیریز جتوانے میں اہم کردار ادا کیا۔ وقاریونس نے کہاکہ پاکستان کے نقطہ نظر سے یہ سیریز اہم ہے ¾ہم اس سیریز کی اہمیت سے واقف ہیں اور چیمپئنز ٹرافی، عالمی کپ 2019 اور رنکنگز کو ذہن میں رکھتے ہوئے ہمیں سیریز میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگاوقاریونس نے کہا کہ ان کی ٹیم کی نوجوان کھلاڑیوں کی شمولیت کے بعد کارکردگی بہتر ہوئی ہے۔وقار یونس نے کہ اکہ ایک روزہ کرکٹ اب تبدیل ہوگئی ہے جہاں اب 300 سے زائد کا ہدف بھی محفوظ نہیں اور انگلینڈ خود کو اس تبدیلی کے حساب سے ڈھال چکا ہے۔
مزید پڑھئیے: ریحام نے طلاق کی وجہ کالا جادو قرار دے دیا

مزید پڑھئیے:ذولفقار مرزا کے ایان علی اور آصف زرداری کے بارے میں تہلکہ خیز انکشافات



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…