ممبئی(نیو ز ڈیسک ) انڈین کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راو¿نڈر سارو گنگولی کو بھارتی کرکٹ بورڈ میں اہم عہدہ دیدیا گیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر سارو گنگولی کو بی سی سی آئی کی تکنیکی کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے پر فائز کر دیا گیا جس کا باقاعدہ اعلان ممبئی میں ہونیوالے بھارتی کرکٹ بورڈ کے سالانہ اجلاس کے دوران کیا گیا۔ بورڈ کے ترجمان کے مطابق انیل کمبلے جو تکنیکی بورڈ کے چیئرمین کی حیثیت سے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹونٹی اور ایک روزہ میچوں کی سیریز میں خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا پائے جس کی بناءپر گنگولی کو اس عہدہ پر فائز کئے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سری نواسن کی برطرفی کے بعد نئے صدر سشانک منوہر انیل کمبلے کی کارکردگی سے مایوس تھے ۔ اجلاس میں تکنیکی کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے کیلئے کسی ایسے فرد کو منتخب کرنے پر غور کیا گیا جسے انتظامی امور اور کرکٹ کا بھی تجربہ ہو ، بورڈ کی باہمی رضامندی کے بعد سارو گنگولی کو اس عہدے کیلئے منتخب کیا گیا ۔ یاد رہے کہ انیل کامبلے اس عہدے پر تقریباً ایک سال سے فائز تھے ۔
مزید پڑھئیے: ریحام نے طلاق کی وجہ کالا جادو قرار دے دیا
مزید پڑھئیے:ذولفقار مرزا کے ایان علی اور آصف زرداری کے بارے میں تہلکہ خیز انکشافات