اسلام آباد(نیوزڈیسک)تمباکونوشی ایک انتہائی قبیح عادت ہے اور اس میں مبتلا لوگوں کو اس سے نجات ملنا مشکل ہوتی ہے لیکن آج ہم آپ کو ایسے کھانے بتائیں گے جن کے استعمال سے آپ کوتمباکو نوشی کی عادت سے نجات مل جائے گی۔
دارچینی
زیادہ سے زیادہ دارچینی کی خوشبو سونگھنے سے سگریٹ کی طلب کم ہوتی ہے،آپ چاہیں تو تھوڑی سی دارچینی چبا بھی سکتے ہیں۔
ادرک
تھوڑی سی چینی میں ادرک کے پسے ہوئے ٹکڑے ڈال کر پینے سے سگریٹ کی عادت سے نجات ملے گی۔
دودھ
دن میں کسی بھی وقت دودھ کا استعمال کریں،کوشش کریں کہ دودھ تب پیا جائے جب آپ کو سگریٹ کی طلب ہو۔
سبزیاں
مختلف طرح کی سبزیاں جیسے گوبھی،براکلی،گاجریں کھانے سے تمباکو کی طلب کم ہوگی۔
نمک
زیادہ نمک کھانے سے بھی سگریٹ کی طلب میں کمی آتی جاتی ہے۔
وٹامن سی والے پھل
کئی طرح کے پھل جن میں وٹامن سی پائی جاتی کا استعمال آپ کو سگریٹ کی عادت سے چھٹکارا پانے میں مدد دیتے ہیں۔ایسے فروٹس میں لیموں،مالٹے،کینواور فروٹر وغیرہ کھانے سے کافی آفاقہ ہوگا۔
ڈارک چاکلیٹ
آپ کو چاہیے کہ ملک چاکلیٹ کھانے کی بجائے ڈارک چاکلیٹ کا استعمال کریں کہ اس طرح سگریٹ کی طلب میں کمی ہوگی۔
ڈرائی فروٹ
مختلف طرح کے ڈرائی فروٹ جیسے کشمش،اخروٹ،پستہ،چلغوزے ،خوبانی اور کاجوبھی اس عادت سے چھٹکارا پانے میں مدد دیتے ہیں۔
ہلدی
جو لوگ سگریٹ سے جان چھڑانا چاہتے ہیں انہیں چاہیے کہ اپنے کھانوں میں زیادہ سے زیادہ ہلدی کا استعمال کریں۔