ابوظہبی (نیوزڈیسک) پاکستان اور نیپال کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان واحد ون ڈے میچ (آج) اتوار کو ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز 11 نومبر سے ہو گا اور دونوں ٹیموں کے درمیان چار میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی، ون ڈے سیریز کے بعد دونوں ٹیمیں تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز میں مدمقابل ہوں گی۔ اس سے قبل کھیلی گئی تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں پاکستان نے انگلش ٹیم کو 2-0 سے زیر کیا تھا۔جبکہ انگلینڈ اور ہانگ کانگ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹور ون ڈے میچ (آج) اتوار کو ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔ انگلینڈ کی ٹیم اس وقت متحدہ عرب امارات میں موجود ہے جہاں پر وہ پاکستان کے خلاف سیریز کھیلنے میں مصروف ہے، اس سے قبل کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز میں انگلش ٹیم کو پاکستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان ون ڈے سیریز 11 نومبر سے شروع ہو گی۔ ون ڈے سیریز سے قبل انگلش ٹیم آج اتوار کو ہانگ کانگ کے خلاف پریکٹس میچ کھیلے گی۔