اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

جنوبی افریقا کے لئے موہالی ٹیسٹ بچانا مشکل ہوگیا

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چندی گڑھ(نیوز ڈیسک) بھارت نے موہالی ٹیسٹ میں جنوبی افریقا کو جیت کے لئے 218 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں مہمان جنوبی افریقا کے 5 کھلاڑی صرف 51 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔موہالی کے پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ کے تیسرے روز بھارت کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 200 رنز پر ڈھیر ہوگئی جس کے بعد مہمان ٹیم کو جیت کے لئے 218 رنز کا ہدف ملا جس کے جواب میں 5 کھلاڑی 51 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔ بھارتی اسپن جادو کے سامنے جنوبی افریقا کا کوئی بلے باز کریز پر نہ کھڑا ہوسکا اور ایک کے بعد ایک کھلاڑی پویلین کی راہ دیکھتا رہا، ڈین ایلگراور اے بی ڈویلئیرز16،16 جب کہ ورنن فلینڈر اور فاف ڈپلوسی ایک ایک اور کپتان ہاشم آملہ بغیر کوئی رنز بنائے آو¿ٹ ہوئے۔ بھارت کی جانب سے روندرا جدیجا نے 2، روی چندرن ایشون، امیت مشرا اور ورون ارون نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل بھارت نے اپنی پہلی اننگز میں 201 اور دوسری میں 200 رنز بنائے تھے جب کہ مہمان جنوبی افریقا کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 184 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…