نیو یارک(آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باو¿لر شعیب اختر نے امریکا میں ہونے والی کرکٹ آل اسٹارز سیریز میں اپنے کیریئر میں لمبے عرصے تک حریف رہنے والے ہندوستانی بیٹسمین سچن ٹنڈولکر کی ٹیم میں منتخب ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔امریکا کے شہرنیویارک میں موجود شعیب اختر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ “خدا کا شکر ہے میں سچن ٹنڈولکر کے لیے اور سچن ٹنڈولکر میرے لیے کھیل رہا ہے، میں گزشتہ پندرہ سالوں سے ان کے خلاف باو¿لنگ کر رہاہوں اور مجھے اب ان کے خلاف باو¿لنگ کرنے کی خواہش نہیں ہے”۔اس سوال پر کہ ٹنڈولکر کے خلاف کیوں نہیں کھیلنا چاہتے تھے، شعیب کا کہنا تھا کہ”ٹنڈولکر بے رحم اور تاریخ کے عظیم ترین کھلاڑی ہیں اور میں نہیں چاہتا تھا کہ ہندوستان–پاکستان جیسا معاملہ یہاں بھی ہو”۔ان کا کہنا تھا کہ وہ سچن ٹنڈولکر کی ٹیم کی جانب سے کھیلتے ہوئے سیریز سے لطف اندوز ہونا چاہتے تھے۔28 سابق عظیم کھلاڑیوں پر مشتمل کرکٹ آل اسٹارز کی دو ٹیمیں ’سچن بلاسٹرز‘ اور ’وارن وارئیرز‘ تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز امریکا کے شہر نیویارک، ہوسٹن اور لاس اینجلس میں رواں ماہ کھیل رہی ہیں۔ٹیموں کے لیے کھلاڑیوں کا انتخاب قرعہ اندازی کے ذریعے کیا گیا تاہم شعیب اختر کے لیے سچن ٹنڈولکر اور شین وارن نے سکے کے ذریعے ٹاس کیا اور فیصلہ سچن کے حق میں آگیا، یوں شعیب کی خواہش پوری ہوئی جبکہ ٹنڈولکر نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انھیں گلے لگایا۔شعیب اخترنے کہا کہ”میں نے سچن ٹنڈولکر کو کپتان کی حیثیت سے نہیں دیکھا ہے، میں دیکھوں گا کہ وہ میرے لیے کس طرح کی حکمت عملی دینا چاہتے ہیں اور وہ تھوڑا کچھ یہ بھی جان جائیں گے کہ میں ایک فاسٹ باو¿لر کے طور پر ان کی طرف بڑھتے ہوئے کیا سوچتا تھا”۔شعیب کا کہنا ہے کہ وہ مقابلے کے لیے کھیلتے ہیں اور چاہے ٹنڈولکر کے ساتھ کھیل رہے ہوں یا ٹنڈولکر کے خلاف، مگر لوگوں کو مالی فوائد کا پورا یقین دلاتے ہیں۔