شارجہ(نیوزڈیسک).شارجہ کی وکٹ پر انگلش پیسرز کی ریورس سوئنگ نے کئی شکوک و شبہات پیدا کردیئے۔محمد حفیظ نے بھی مردہ وکٹ پر اس طرح کی ریورس سوئنگ پر حیرانی کا اظہار کیا۔ شارجہ ٹیسٹ میں اسپنرز کا راج، پاکستانی اسپنرز نے انگلینڈ کے بیس میں سے 17 وکٹیں حاصل کیں لیکن انگلش بولرز کا معاملہ بالکل الگ رہا۔ براڈ اور اینڈرسین نے کئے کل گیارہ شکار۔ ریورس سوئنگ کے وہ کمالات دکھاَئے کہ محمدحفیظ یہ کہنے پر مجبور ہوگئےکہ انہوں 13 سالہ کیر ئیر میں اس طرح کی ریورس سوئنگ نہیں دیکھی۔حفیظ نے انگلش بولر کی تعریف کی ہے یا انکا اشارہ بال ٹیمپرنگ کی طرف تھاکیونکہ کرس براڈ کھلے عام بال کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتے رہے ۔حیران کن بات یہ ہے کہ انہیں کوئی روکنے والا نہیں تھا۔
شارجہ میں انگلش پیسرز کی ریورس سوئنگ مشکوک ہو گئی
6
نومبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں