پشاور(نیوزڈیسک) لائیوسٹاک کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے والے چینی سرمایہ کاروں کے ایک گروپ نے خیبرپختونخوا حکومت کو صوبے میں گدھوں کی افزائش کے فارم قائم کرنے میں معاونت کی پیشکش کی ہے خیبرپختونخوا حکومت کو یہ پیشکش چینی سرمایہ کاروںکے گروپ نے وزیراعلیٰ ہاﺅس میں خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سے ملاقات کے دوران کی رکن صوبائی اسمبلی جاوید نسیم، سیکرٹری زراعت و لائیوسٹاک جمیل احمد، وزیراعلیٰ کے سپیشل سیکرٹری ارشد مجید مہمند اور سیکرٹری ایکسائز و ٹیکسیشن اسرار احمد بھی اس موقع پر موجود تھے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے متعلقہ محکموں کو چینی سرمایہ کاروں کی پیشکش کے قابل عمل ہونے اور خصوصاً جانوروں کی برآمد سے متعلق وفاقی قوانین اور قواعد و ضوابط کے قابل عمل ہونے کا جائزہ لینے کی ہدایت کی ہے چینی سرمایہ کاروں نے اپنی پیشکش کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ چینی کمپنی خیبر پختونخوا میں گدھوں کی افزائش میں دلچسپی رکھنے والے کسانوںکو جدید ترین فارمز کے قیا م میں مدد دے گی اور افزائش شدہ گدھوں کو خرید کر چین برآمد کیا جائے گا جس سے کسانوں کی آمدن میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا کمپنی کے نمائندوں نے کہاکہ چینی سرمایہ کار صوبے میں لائیو سٹاک کے شعبے میں حلال جانوروں کے فارمز کے قیام میں معاونت اور سرمایہ کاری پر بھی غور کر سکتے ہیں۔