جمعہ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2026 

پاکستان کے لیے 502 ملین ڈالر قرض کی منظوری

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بجٹ خسارے اور محصولات سمیت تین اہداف کے حصول میں ناکامی کے باوجود پاکستان اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان قرض کی دسویں قسط کے لیے مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں۔آئی ایم ایف کی جانب سے 502 ملین ڈالر قرض کی قسط آئندہ ماہ پاکستان کو مل جائے گی۔پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 10 روز تک دبئی میں جاری رہنے والے مذاکرات کے بعد وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور آئی ایم ایف وفد کے سربراہ ہیرلڈ فنگر نے اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران مذکرات کی کامیابی کا اعلان کیا۔آئی ایم ایف کے مشن سربراہ ہیرلڈ فنگر نے کہا کہ نواں جائزہ کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے اور پاکستان کو قرض کی دسویں قسط کی منظوری آئی ایم ایف کا بورڈ 15 دسمبر کو دے گا۔ان کا کہنا تھا کہ مطلوبہ اہداف کے حصول کے لیے پاکستان کو چار کمزور ایریاز پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ٹیکسیشن، توانائی کے شعبے میں اصلاحات، پبلک سیکٹر انٹرپرائزز کی تنظیم نو و نجکاری اور سرمایہ کاری کے لیے ماحول سازگار بنانے کی ضرورت ہے۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ فنڈز کی فراہمی سے رواں سال افراط زر کی شرح کم کرکے 3 اعشاریہ 7 فیصد تک لائی جاچکی ہے جبکہ اقتصادی ترقی کی شرح 4 اعشاریہ 5 فیصد رہی، تاہم آئندہ ماہ مزید فنڈز ملنے سے حکومت جی ڈی پی کی شرح کو 5 اعشاریہ 5 فیصد تک لے جانے کے، اپنے ہدف کے قریب پہنچ جائے گی۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اہداف کے حصول میں ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ محصولات کا حجم ہدف سے 40 ارب روپے کم رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ خسارے کو پورا کرنے کے لیے اخراجات کم کرکے 23 ارب روپے تک لائے جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ رواں ماہ عالمی بینک سے 500 ملین ڈالر جبکہ ایشین ڈویلپمنٹ بینک سے 400 ملین ڈالر کا آسان قرض بھی پاکستان کو ملنے کی امید ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…