سجاول(نیوزڈیسک) سجاول شہرمیں ڈیڑھ میٹر لمبے پروں والی چمگادڑوں نے خوف پھیلادیاہے ، شہرکے نواحی علاقے کے مکین پریشان ہوگئے ہیں ، سجاول شہرکے ملحقہ نواحی علاقے مینھن وسایو گوٹھ کے مکین گذشتہ کئی راتوں سے عجیب پھڑپھڑاتی آوازوں سے پریشان تھے اور رات جاگ کر گذار رہے تھے ، جس کے بعد انہیں بڑی بڑی چمگادڑوں کی موجودگی کاانکشاف ہوا، گذشتہ رات دیہاتیوں نے ایک چمگادڑ کو مار گرایا ، شکار ہونے والی چمگادڑ کے پروں کی لمبائی ڈیڑہ میٹر تک ہے
عارف نظامی کے ریحام خان کے بارے میں ایسے انکشافات کہ پوری قوم ششدررہ گئی مزیدپڑھیئے:
جبکہ اس کے لمبے نوکیلے دانت اورناخن ہیں ، انتہائی خوفناک ہیئت والی بڑی چمگادڑوں کی موجودگی سے علاقے میں مزید خوف پیدا ہوگیاہے ،دیہاتیوں الہڈنو خاصخیلی اور دیگر نے بتایاکہ ایسی بڑی چمگادڑوں کے حملے سے انسانوں اور جانوروں کو شدید نقصان کا اندیشہ ہے ،ایسی چمگادڑوں سے اپنی اور مویشیوں کی حفاظت کے لئے وہ رات کو جاگنے پر مجبورہیں انہوں نے حکام سے اپیل کی کہ فوری طور پر ایسی خطرناک اور خون آشام چمگادڑوں کے سدباب کے لئے اقدامات کئے جائیں،