لاہور(نیوزڈیسک)تاپی گیس پائپ لائن منصوبے کیلئے کنسورشیم لیڈر کا انتخاب کر لیا گیا ،منصوبے کے لیے پائپ لائن کی تعمیر کا آغاز آئندہ ماہ سے کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق منصوبے کو حتمی شکل دینے کے لیے تاپی رکن ممالک ترکمانستان، افغانستان، پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ اجلاس میں کنسورشیم لیڈر کا انتخاب کر لیا گیا تاکہ دسمبر سے ہی منصوبے پرکام کے آغاز کو یقینی بنایا جاسکے۔فرانس کی ٹوٹل کمپنی نے منصوبے کے لیے گہری دلچسپی ظاہر کی تھی اس سلسلے میں کمپنی حکام کی ترکمانستان سے بات چیت بھی ہوئی جبکہ مختلف ملکوں کی کمپنیاں بھی منصوبے کی تکمیل میں سنجیدہ تھیں۔منصوبہ تین سال میں مکمل ہوگا، منصوبے کے تحت ترکمانستان سے افغانستان، پاکستان اور بھارت کو یومیہ تین ارب پچیس کروڑ کیوبک فیٹ گیس برآمد کی جائے گی۔