اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وزیر اعظم محمدنواز شریف سے منظوری کے بعد وزارت پٹرولیم نے پی ایس او کے سات رکنی بورڈ آف ڈائریکٹرز کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ رواں برس فروری میں آنے والے پٹرول بحران کے وزیر اعظم کے حکم پر پی ایس او بورڈ تحلیل کر دیا گیا تھا۔وزارت پٹرولیم کے حکام کے مطابق پی ایس او کے سات رکنی بورڈ میں وزیر اعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک ، اوجی ڈی ایل کے ایم ڈی زاہد میر ، ڈی جی آئل ، حال ہی میں ریٹائر ہونے والے سیکرٹری منصوبہ بندی حسن نواز تارڑ ، ایم ڈی پی ایس او شیخ عمران الحق اور وزارت پٹرولیم اور وزارت خزانہ کا ایک ایک ایڈیشنل سیکر ٹری شامل ہے، بورڈ اپنے پہلے اجلاس میں چیئرمین کا انتخاب کرے گاتاہم اس کے لئے ابھی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔