اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

بلدیاتی انتخابات میں ن لیگ کی فتح کو تسلیم کرنا چاہیے،شیخ رشید

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے قائد شیخ رشید احمدنے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں ن لیگ کی فتح کو تسلیم کرنا چاہیے۔ قوم کے پاس عمران خان کے سوا کوئی چوائس نہیں ۔ اکیلے کوئی پارتی انقلاب نہیں لاسکتی میں نے عمران خان کو سخت غمزدہ ‘ رنجیدہ اور د کھ دہ دیکھا ۔ عمران خانا ور ریحام خان کے درمیان تنازعہ سیاست میں ملوث ہونے کا تھا۔ نجی ٹی وی پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کاکہنا تھا کہ تحریک انصاف کو لاہور میں واضح شکست پر غور کرنا چاہیے۔ ن لیگ لاہورمیں سیٹیں جیتی ہے ایک بندے کا استعفیٰ دینا کافی نہیں ہے۔ اس شکست کے بعد اسباب پر غور کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے گزشتہ روز عمران خان کو غمزدہ‘ رنجیدہ اور اداس دیکھا۔ عمران خان اور ریحام کے درمیان تنازعہ کی وجہ ریحام خان کی سیاست میں فعال کردار اداکرنے کی تھی۔ ریحام خان سیاست میں فعال کردار کرنے کی حامی تھی جبکہ عمران خان قطعاً فیملی سیاست نہیں کرنا چاہتا تھا ۔ ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ ریحام خان کی اولاد عمران خان کے گھرمیں اداس تھے انہوں نے کہا کہ موجودہ دونوں پارٹیاں ملک میں کوئی تبدیلی یا انقلاب نہیں لاسکتی ہیں۔ ملک و قوم کے مسائل میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ان کے پاس ان مسائل کے حل کا کوئی راستہ نہیں اور نہ توجہ دیتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں آخری سانس تک ان کرپٹ ‘ بدعنوان حکومت کے خلاف لڑتا رہوں گا۔



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…