لاہور(آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈنے کہا ہے کہ پی سی بی کسی وزارت کے ماتحت نہیں ایک خودمختارادارہ ہے اوراپنے معاملات چلانے میں آزادہے ،پی سی بی نے وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ کے خط کے جواب میں حکمت عملی تیارکرلی۔نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیرریاض حسین پیرزادہ کی جانب سے پی سی بی کولکھے گئے خط پرپی سی بی ذرائع کاکہناہے کہ پی سی بی کسی بھی وزارت کے ماتحت نہیں ،یہ ایک خودمختارادارہ ہے ،جواپنے معاملات چلانے میں آزادہے ،پی سی بی کے حکام کرکٹ کی بحالی کیلئے کسی بھی ملک کادورہ کرسکتے ہیں ،جس کے لئے انہیں کسی اجازت کی ضرورت نہیں ،آئی سی سی بھی بورڈکے معاملات میں سیاسی مداخلت کی تومخالفت کرچکاہے ،چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈپیٹرن ان چیف وزیراعظم کوجوابدہ ہیں اوروزیراعظم خودچیئرمین پی سی بی سے پوچھ سکتے ہیں کوئی وزیرنہیں ۔ذرائع کاکہناہے کہ شہریارخان پاک بھارت کرکٹ کی بحالی چاہتے ہیں اوربحیثیت چیف ایگزیکٹوشہریارخان کومعاملات چلانے کااختیارہے۔