اتوار‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2026 

پاکستان کا پلان بھی خطرے میں پڑگیا

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2015 |

ڈھاکا (نیوز ڈیسک)عرب امارات رواں برس شیڈول پاک بھار ت کرکٹ سیریز کے امکانات معدوم ہوجانے کے بعد بنگلادیشی کرکٹ بورڈ کی جانب سے بالواسطہ طورپر سیریز کھیلنے سے انکار پر پاکستان کرکٹ بورڈ کا پلان بھی خطرے میں پڑگیا ہے ۔ بنگلادیشی بورڈ کے حکام کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو آئندہ چند ماہ میں بہت زیادہ کرکٹ کھیلنی ہے اور اضافی میچز سے کھلاڑیوں کو فٹنس مسائل میں ڈالنے کاخطرہ مول نہیں لے سکتے ۔ واضح رہے کہ چیئرمین پی سی بی شہریار اس سے قبل یہ کہتے آرہے ہیں کہ بھارت کے ساتھ سیریز نہ ہونے کی صورت میں ان کے پاس پاس بی موجود ہے اور دسمبر میں کسی اور ملک کے ساتھ سیریز کا معاہدہ کرلیں گے ۔ دسمبر میں زمبابوبے اوربنگلادیش کے علاوہ دیگر تمام ٹیمیں مصروف ہیں جبکہ پاکستان ٹیم حال ہی میں زمبابوے کا دورہ بھی کرکے آئی ہے جس کے بعد پی سی بی کے پاس صرف بنگلادیش ہی ایک آپشن تھا۔گذشتہ روز شہریارخان نے بنگلادیشی میڈیا سے بات چیت کے دوران اس بات کا عندیہ بھی یا تھا کہ دسمبر میں ہم بی پی ایل کے بعد ٹائیگرز سے دبئی میں سیریز کھیل سکتے ہیں تاہم ان کے باضبطہ سے قبل ہی بنگلادیشی بورڈ نے اپنی جان چھڑالی ۔اس حوالے سے بنگلادشی بورڈ کے صدر ناظم الحسن کا کہنا تھا کہ اضافی سیریز کیلئے ہمارے پاس وقت نومبر میں زمبابوے کیخلاف سیریز کے بعد بی پی ایل ہوگی اور پھر مختصر وقت کے آرام کے بعد زمبابوے ٹیم دورہ بنگلادیش پر آئے گی جس کے بعد ایشیا کپ اور ورلڈ بیس ایونٹ بھی ہونے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ان ایونٹس کی تیاریوں کے حوالے سے کھلاڑیوں کو تازہ دم ہونے کیلئے صرف پندرہ روز ہی درکار ہوں گے اور ہم اضافی میچز کھیل کر ان کی انجریز کے خطرات نہیں مول لے سکتے ۔ یاد رہے کہ بائیس نومبر سے شروع ہونیولای بی پی ایل پندرہ دسمبر کو ختم ہوگی جبکہ زمبابویں ٹیم ٹیسٹ ٹور پر جنوری کے شروع میں بنگلہ دیش کا رخ کرے گی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین جائیں


چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…