پیر‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2026 

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے رواں سال کے دوران وفاق کو 397ارب 68کروڑ روپے کا منافع کما کر دیا

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2015 |

کراچی(نیوزڈیسک) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مالی سال 2014-15کے دوران وفاقی حکومت کو 397ارب 68کروڑ روپے کا ریکارڈ منافع کما کر دیا جو مالی سال 2013-14کے مقابلے میں 48فیصد زائد ہے، اسٹیٹ بینک نے سال 2013-14 میں وفاقی حکومت کو 268ارب 62کروڑ روپے کا منافع منتقل کیا تھا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جمعہ کو مالی سال 2014-15کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے۔اسٹیٹ بینک کے منافع میں نمایاں اضافہ حبیب بینک لمیٹڈ اور الائیڈ بینک لمیٹڈ کے حصص کی فروخت سے ہونے والی آمدنی کا مرہون منت ہے، زیر تبصرہ سال کے دوران اسٹیٹ بینک کی متفرق آپریٹنگ انکم 2 بڑے بینکوں میں سرکاری حصص کی فروخت کی وجہ سے 330 فیصد اضافے سے 103ارب 34کروڑ روپے رہی۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران حبیب بینک کے حصص کی فروخت سے 90ارب 68کروڑ روپے جبکہ الائیڈ بینک کے حصص کی فروخت سے 12ارب 25کروڑ روپے کی آمدن ہوئی، اس سے قبل یو بی ایل کے حصص کی فروخت سے 31 ارب 18کروڑ روپے حاصل ہوئے تھے۔رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک کی خالص سودی آمدنی 283ارب 36کروڑ روپے رہی، کمیشن انکم 1.629ارب، اسٹیٹ بینک کے پاس موجود غیرملکی کرنسیوں کی قدربڑھنے سے ایکسچینج پر فائدہ 36.42ارب، ڈیویڈنڈ انکم 15.42ارب ملاکر مجموعی آمدن 440ارب 42کروڑ روپے رہی، مجموعی اخراجات 38 ارب 67کروڑرہے۔جس میں کرنسی نوٹوں کی طباعت پر 6.70 ارب، انتظامی امور پر 23.87ارب خرچ کیے گئے۔ اسٹیٹ بینک کے سینٹرل بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس 17 اکتوبر کو ہوا جس میں بینک اور اس کے ذیلی اداروں کے کام کے حوالے سے 30 جون 2015 کو ختم سال کے مالی گوشواروں اور کارکردگی کے سالانہ جائزے کی منظوری دی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…