اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کیا آپ سردیوں میں اپنا وزن چیک کرنے سے کتراتے ہیں یا آپ کو بھی ایسا لگتا ہے کہ سردیوں میں آپ کا وزن گرمیوں کے مقابلے میں بڑھ جاتاہے ؟ تو یقیناً آپ کو جان کر خوشی ہو کہ آپ اکیلئے نہیں ہیں ۔ اکثر لوگ یہ مانتے ہیں کہ سردیوں مین ان کا وزن بڑھ جاتاہے ۔ طبی ماہرین کا ماننا ہے کہ موسم سرما میں وزن کے بڑھنے کی وجہ محض ہمارے رویوں اور سرگرمیوں میں آنے والی تبدیلی ہے ۔ بے وقت بھوک کو مٹانے کیلئے فرنچ فرائز یا برﺅنی کھانے کے بجائے دو گاجریں کھالیں ۔ ورزش کو روز کا معمول بنائیں ۔ سردیوں میں عام طورپر انسان سست ہوجاتاہے اور کمبل سے نکلنے کا دل نہیں چاہتا لیکن خود کو فٹ رکھنے کیلئے ورزش انتہائی ضروری ہے ۔ لوگوں سے میل جول بڑھائیں ۔گوشش کریں لوگوں سے ملے جلیں کہیں گھومنے پھرنے کا پروگرام بنائیں عرض خود کو مصروف رکھیں ۔ نیند پوری کریں ۔ نیند پوری نہ ہونے کی صورت میں میٹھی یا زیادہ کیلری والے کھانے کھانے کا دل چاہنے لگتا ہے رات میں پرسکون نیند لیں ۔ رات میں جلدی سوئیں اور صبح سویرے اٹھیں اس سے آپ کے کھانے کا شیڈول بھی سیٹ ہوجائیگا۔ اس کے علاوہ پروٹین کا استعمال بڑھادیں اور ساتھ ہی کمرے میں بیٹھے کی بجائے دھوپ میں باہرنکلیں