خیرپور(نیوز ڈیسک) سانحہ رانی پور میں جاں بحق سابق مشیر وزیراعلیٰ سندھ سمیت تمام گیارہ افراد سپرد خاک کر دیئے گئے۔ 8 افراد کی نماز جنازہ سا نگھڑ میں ادا کی گئی۔ فنکشنل لیگ کی اپیل پر سانگھڑ، عمر کوٹ، پنگریو اور پیرجو گوٹھ میں شٹرڈاؤن ہڑتال رہی۔خیرپور میں پیپلز پارٹی اور فنکشنل لیگ کے کارکنوں میں تصادم گیارہ افراد کی جانیں نگل گیا۔ فنکشنل مسلم لیگ کے رہنماء4 اور وزیراعلیٰ سندھ کے سابق مشیر فقیر نور حسن خاصخیلی بھی جاں بحق ہوئے۔ 8 افراد کی نماز جنازہ سانگھڑ میں ادا کی گئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ جنازے کے شرکاء4 انتہائی رنجیدہ اور ہر آنکھ اشکبار تھی۔ نماز جنازہ کے بعد تمام افراد سپرد خاک کر دیئے گئے۔ فنکشنل لیگ کے دیگر 4 کارکنوں کی نماز جناہ کھڈرو اور 2 کی کھپرو میں ادا کی گئی۔ فنکشنل لیگ کی اپیل پر سانگھڑ، عمر کوٹ، پنگریو اور پیرجو گوٹھ میں شٹر ڈاؤن ہڑتال رہی۔ رہنماؤں نے جاں بحق افراد کے لئے قرا?ن خوانی کا اہتمام کیا۔