اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ایم کیوایم آج سینیٹ سے اپنے استعفے واپس لے گی، سینیٹر طاہر مشہدی کا کہنا ہے کہ شکایات سنے جانے کے بعد استعفے واپس لیے جارہے ہیں۔متحدہ قومی موومنٹ کے تمام سینیٹرز آج سیکرٹری سینیٹ کے دفتر میں استعفوں کی واپسی کی درخواست دیں گے۔ سینیٹ میں متحدہ قومی موومنٹ کے پارلیمانی لیڈر کرنل ریٹائرڈ طاہر مشہدی نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ ایم کیو ایم نے شنوائی نہ ہونے پر احتجاجا استعفے دیے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام کا حق تھا کہ اْن سے ہونے والی مبینہ زیادتی کو سنا جائے اور ملوث افراد کو سزا دی جائے۔