رائے ونڈ (نیوزڈیسک)سالانہ تبلیغی اجتماع جمعرات 5 نومبر سے رائے ونڈ میں شروع ہوگا ¾اختتامی دعا 8 نومبر ہوگی۔ رواںسال شمالی زون کا چار روزہ سالانہ تبلیغی اجتماع پہلے رکھا گیا ہے جنوبی زون کے اجتماع کی حتمی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ رائے ونڈ سالانہ تبلیغی اجتماع میں ہر سال پاکستان سمیت دنیا بھر سے لاکھوں افراد شریک ہوتے ہیں جس میں دعوت و تبلیغ اور حضور نبی پاک کی سنت پر عمل پیرا ہونے کے حوالے سے علماءکے بیانات ہوتے ہیں۔ اختتامی دعا کے بعد پاکستان سمیت دنیا بھر میں جماعتوں کی تشکیل کی جاتی ہے۔ اجتماع 5 نومبر نماز عصر کے بعد افتتاحی بیان سے شروع ہوگا جو 8 نومبر اتوار کی صبح نماز فجر کے بعد اجتماعی دعا کے بعد اختتام پذیر ہوگا۔