فیصل آباد (نیوزڈیسک)صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ فیصل آباد میں کسی ایک گروپ میں ہمت نہیں کہ وہ فیصل آباد کامیئر بنائے جبکہ وزیر مملکت عابد شیرعلی نے کہاہے کہ فیصل آباد کامیئر وہی بنے گا جس مسلم لیگ ن کی اعلی قیادت منتخب کرے گی۔نجی ٹی و ی سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد میں کسی ایک گروپ میں ہمت نہیں کہ وہ فیصل آباد کامیئر بنائے ۔فیصل آباد کی میئر شپ کافیصلہ پارٹی کی اعلی قیادت کرے گی ۔انہوں نے کہاکہ فیصل آباد میں مسلم لیگ ن نے کچھ حلقے چھوڑے تھے۔فیصل آباد میںصرف شیر کاووٹ ہے ۔دوسری طرف فیصل آبا د میں صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ کے مخالف وزیر مملکت عابد شیرعلی نے کہا کہ فیصل آباد کامیئر وہی بنے گا جس مسلم لیگ ن کی اعلی قیادت منتخب کرے گی۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن نواز شریف اور شہباز شریف کی پارٹی ہے اور پارٹی میں ہار جیت اونچ نیچ چلتی رہتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ان کے والد شیر علی نے فیصل آباد میں پارٹی کوبہتر انداز میں چلایااور مسلم لیگ ن کا ووٹراصلی اور نقلی شیر کی پہچان رکھتاہے