پیر‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2026 

معروف ماڈل و اداکارہ اپنے گھر میں مردہ پائی گئیں، پولیس کی تحقیقات جاری

datetime 17  اگست‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک ) بنگلادیش کی معروف ماڈل اور اداکارہ رِدھیکا رِدھی دارالحکومت ڈھاکا کے بشوندھرا رہائشی علاقے میں ہفتے کی صبح اپنی رہائش گاہ پر بے ہوشی کی حالت میں پائی گئیں،

بعد ازاں اسپتال میں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔پولیس کے مطابق رِدھی کو صبح تقریباً 6 بجے ان کے گھر سے تشویشناک حالت میں نکال کر کرمیٹولا جنرل اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں طبی عملے نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔بھٹارا پولیس اسٹیشن کے انچارج مظہر الاسلام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اطلاع ملنے کے بعد پولیس ٹیم اسپتال پہنچی، جہاں اداکارہ کی لاش موجود تھی۔ ان کے مطابق رِدھی کی والدہ سمیت دیگر اہل خانہ بھی پولیس اسٹیشن میں موجود ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی شواہد سے واقعہ خودکشی کا شبہ ظاہر ہوتا ہے، تاہم حتمی طور پر کچھ کہنا قبل از وقت ہے اور مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔ اہل خانہ کی جانب سے دی جانے والی درخواست کی روشنی میں قانونی کارروائی بھی کی جا رہی ہے۔خاندانی ذرائع کے مطابق رِدھیکا رِدھی ایک شخص کے ساتھ تعلق میں تھیں۔

پولیس کے مطابق واقعے سے قبل ہفتے کی صبح دونوں کے درمیان ویڈیو کال پر مبینہ طور پر تلخ کلامی ہوئی تھی، جس کے بعد اداکارہ نے انتہائی قدم اٹھایا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل وجوہات جاننے اور تمام حالات و واقعات کا جائزہ لینے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)


جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…