حیدرآباد(نیوزڈیسک)تحریک انصاف نے متعددنشستوں پر جماعت اسلامی کے امیدواروں کی حمایت کااعلان کیاہے، تحریک انصاف سندھ کے نائب صدر میرولی نے لطیف آبادمیں جماعت اسلامی کے رہنماﺅں اور امیدواروں کے ساتھ “تعمیرحیدرآباداتحاد”میں شامل جماعت اسلامی کے امیدواروں کی بھرپور حمایت کااعلان کیااور تعاون کایقین دلایاہے، میر ولی نے کہاکہ لطیف آبادیوسی 58میں امیدواربرائے چیئرمین خواجہ حسیب اور وائس چیئرمین سلمان ملک ،یوسی 66میںامیدوار برائے چیئرمین راﺅرفاقت علی اور وائس چیئرمین حسیِن الدین یوسی68میںامیدوار برائے چیئرمین محمدمستقیم اوروائس چیئرمین عادل نور ،یوسی73میں امیدوار برائے چیئرمین محمدمسعودوائس چیئرمین عبدالباسط اوریوسی78میں امیدواربرائے چیئرمین فاروق خانزادہ وائس چیئرمین ذیشان نجم کواپنے امیدوار قراردیاہے جبکہ یوسی 71میں امیدواربرائے چیئرمین عین الدین اور وائس چیئرمین نبیل صدیقی تعمیر حیدرآباداتحادمیں جماعت اسلامی اورپاکستان تحریک انصاف کے مشترکہ امیدوارہیں۔ ان امیدواران کاانتخابی نشان ترازوہے، اس موقع پرجماعت اسلامی کے ضلعی امیراورتعمیرحیدرآباداتحادکے رہنماحافظ طاہرمجیدودیگر بھی موجودتھے۔ دریںاثناءامیرجماعت اسلامی ضلع حیدرآبادو”تعمیرحیدرآباداتحاد”کے رہنماحافظ طاہرمجیدنے یوسی86امریکن کوارٹرمیں الیکشن آفس کاافتتاح کیایوسی 86کے امیداربرائے چیئرمین ڈاکٹرسیف الرحمن اور وائس چیئرمی فہیم بھی موجودتھے، حافظ طاہرمجیدنے کہاکہ تعمیرحیدرآباداتحادانتخابات جیت کرحیدرآبادکی رونقیں بحال کریں گے اور ماضی کی محرومیوں کاازالہ کریں گے۔