پیر‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2026 

پاکستان کے ٹی وی ڈرامے آج بھی شاندار ہیں، نیلوفر عباسی

datetime 10  اگست‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) معروف سابق پاکستانی اداکارہ نیلوفر عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان کے ٹی وی ڈرامے آج بھی معیار اور مقبولیت کے اعتبار سے نمایاں ہیں،

تاہم ماضی کے فنکاروں اور موجودہ دور کے اداکاروں میں ایک بڑا فرق ضرور ہے۔جدہ میں اپنے اعزاز میں منعقدہ عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے نیلوفر عباسی کا کہنا تھا کہ ان کے دور کے فنکار معاوضے کو اولین ترجیح نہیں دیتے تھے بلکہ ان کی کوشش ہوتی تھی کہ محنت اور بہترین اداکاری کے ذریعے ناظرین کو معیاری گھریلو تفریح فراہم کی جائے۔تفصیلات کے مطابق جدہ میں پاکستان ٹیلی ویژن کی معروف سابق اداکارہ نیلوفر عباسی کے اعزاز میں ایک پروقار عشائیے کا اہتمام کیا گیا، جس میں سعودی عرب کی معروف شخصیات، دانشور خالد المیناء، ان کی اہلیہ اور معروف براڈکاسٹر ثمر فتانی سمیت پاکستان کی ڈپٹی قونصل جنرل فارینہ ارشد نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خالد المیناء اور ثمر فتانی نے کہا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی پالیسیوں کے نتیجے میں سعودی خواتین کو معاشرے میں زیادہ فعال کردار ادا کرنے کے مواقع ملے ہیں اور آج خواتین مختلف اہم عہدوں پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔

انہوں نے پاکستانی خواتین سے بھی کہا کہ وہ سعودی اور پاکستانی معاشرے کا اہم حصہ ہیں، اپنے ہنر کو مزید نکھاریں اور اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر کامیابی کی نئی منزلیں حاصل کریں۔عشائیے کی مہمان خصوصی ڈپٹی قونصل جنرل فارینہ ارشد نے نیلوفر عباسی کو پاکستان کی ممتاز فنکارہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے مقبول ڈرامے اور یادگار اداکاری آج بھی شائقین کی توجہ حاصل کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ یوٹیوب سمیت مختلف پلیٹ فارمز پر ان کے پرانے ڈرامے دلچسپی سے دیکھتے ہیں۔فارینہ ارشد نے تقریب کے انعقاد پر میزبانوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔تقریب کے اختتام پر معروف گلوکار ابرار عباسی نے خوبصورت گیت پیش کیے، جن سے محفل میں موسیقی اور خوشگوار ماحول پیدا ہوگیا۔ عشائیے میں جدہ کی خواتین کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…