ہفتہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2026 

سولر صارفین کےلئے خوشخبری، حکوت کا بڑا اعلان

datetime 8  اگست‬‮  2026 |
سولر پینلز کی قیمتیں
سولر پینلز کی قیمتیں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) گھروں اور چھوٹے کاروباری مراکز میں سولر سسٹم لگانے کے خواہشمند صارفین کے لیے اہم سہولت متعارف کرادی گئی ہے۔

نیپرا نے 25 کلوواٹ تک کے سولر سسٹمز کی منظوری سے متعلق طریقہ کار میں تبدیلی کردی ہے۔نئے ضوابط کے تحت 25 کلوواٹ تک بجلی پیدا کرنے والے سولر سسٹم کی تنصیب کے لیے صارفین کو اب براہِ راست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی سے منظوری حاصل کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ترمیم شدہ طریقہ کار کے مطابق متعلقہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو ایسے سولر سسٹمز کی منظوری دینے کا اختیار سونپ دیا گیا ہے، جس سے درخواستوں کی کارروائی پہلے کے مقابلے میں زیادہ آسان اور تیز ہونے کی توقع ہے۔

یہ تبدیلی سولر ریگولیشنز 2026 میں ترمیم کے بعد عمل میں آئی ہے۔ حکام کے مطابق اس اقدام کا بنیادی مقصد چھوٹے صارفین کے لیے سولر سسٹم کی تنصیب کے مراحل کو کم پیچیدہ بنانا اور منظوری کے عمل میں غیر ضروری تاخیر ختم کرنا ہے۔نئے نظام سے گھریلو صارفین کے علاوہ چھوٹے کاروبار کرنے والے افراد بھی مستفید ہوسکیں گے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ اس سہولت کے نتیجے میں سولر سسٹمز کی منظوری کا عمل تیز ہوگا اور ملک میں شمسی توانائی کے استعمال کو مزید فروغ ملے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…