بدھ‬‮ ، 23 ستمبر‬‮ 2026 

’اسپائیڈر مین: نو وے ہوم‘ کی معروف اداکارہ انتقال کرگئیں

datetime 7  اگست‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ہالی ووڈ کی معروف فلم ’اسپائیڈر مین: نو وے ہوم‘ میں نیڈ کی دادی (لولا) کا کردار ادا کرنے والی سینئر اداکارہ میری ریویرا 83 برس کی عمر میں دنیا سے رخصت ہو گئی ہیں۔

ان کے انتقال کی خبر سامنے آتے ہی مداحوں اور شوبز انڈسٹری میں غم کی لہر دوڑ گئی۔خاندانی ذرائع کے مطابق میری ریویرا کو شدید فالج کا حملہ ہوا تھا، جس کے بعد انہیں انتہائی نگہداشت میں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق انہوں نے امریکی ریاست ہوائی کے شہر ہونولولو میں آخری سانس لی، جبکہ ان کی پیدائش 2 جون 1943 کو فلپائن کے شہر ایلوئیلو میں ہوئی تھی۔اہلِ خانہ نے بتایا کہ میری ریویرا کو اپنی فلمی زندگی میں ’اسپائیڈر مین: نو وے ہوم‘ کا حصہ بننے پر خصوصی فخر تھا اور وہ اس کردار کو اپنے کیریئر کی یادگار کامیابیوں میں شمار کرتی تھیں۔

فلم میں اگرچہ ان کا کردار محدود وقت کے لیے تھا، لیکن انہوں نے نیڈ (جیکب بیٹالون) کی دادی کے روپ میں اپنی سادہ مگر مؤثر اداکاری سے ناظرین کے دل جیت لیے۔ ان کے مناظر میں اینڈریو گارفیلڈ کے اسپائیڈر مین، نیڈ اور ایم جے (زینڈایا) بھی شامل تھے، جنہیں فلم کے دلچسپ اور یادگار لمحات میں شمار کیا جاتا ہے۔ایک مقبول منظر میں میری ریویرا کا کردار پیٹر پارکر سے گھر کی چھت پر چڑھ کر مکڑی کے جالے صاف کرنے کی فرمائش کرتا ہے، جس نے سنجیدہ ماحول میں خوشگوار رنگ بھر دیا اور شائقین کی بھرپور توجہ حاصل کی۔مرحومہ اپنے شوہر الیگزینڈر ریویرا اور چار بچوں، کارمیلا، پال، ایڈون اور اینجلا کو سوگوار چھوڑ گئی ہیں۔ ان کے انتقال پر مداحوں اور ساتھی فنکاروں نے سوشل میڈیا پر تعزیتی پیغامات جاری کرتے ہوئے ان کی خوش مزاج شخصیت، شفقت اور متاثر کن اداکاری کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ ان کا مختصر مگر یادگار کردار انہیں طویل عرصے تک شائقین کے دلوں میں زندہ رکھے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…