منگل‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2026 

مرغی کے گوشت کی قیمت میں بڑا اضافہ، نئی قیمتیں جاری

datetime 7  اگست‬‮  2026 |

لاہور (نیوز ڈیسک)لاہور سمیت مختلف علاقوں میں مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے باعث عوام،

بالخصوص متوسط طبقے کے لیے گھریلو اخراجات پورے کرنا مزید مشکل ہو گیا ہے۔

تازہ مارکیٹ نرخوں کے مطابق برائلر گوشت کی قیمت میں 21 روپے فی کلو اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد اس کی قیمت 475 روپے فی کلوگرام تک پہنچ گئی۔ اسی طرح صاف گوشت بھی مہنگا ہو کر 575 روپے فی کلوگرام میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

پولٹری مارکیٹ سے جاری کردہ ریٹ لسٹ کے مطابق زندہ برائلر مرغی کا فارم ریٹ 300 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں اس کی قیمت 314 روپے فی کلو ہے۔ پرچون سطح پر زندہ برائلر مرغی 328 روپے فی کلوگرام فروخت ہو رہی ہے۔

شہریوں نے بڑھتی ہوئی قیمتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اشیائے خور و نوش پہلے ہی مہنگی ہو چکی ہیں، جبکہ مرغی کے گوشت کی مسلسل بڑھتی ہوئی قیمتوں نے گھریلو بجٹ پر مزید دباؤ ڈال دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو عام آدمی کے لیے گوشت خریدنا مزید مشکل ہو جائے گا۔

معاشی ماہرین کے مطابق پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ نہ صرف صارفین بلکہ مجموعی مارکیٹ پر بھی اثر انداز ہوتا ہے۔ ان کے نزدیک قیمتوں کو مستحکم رکھنے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے متعلقہ اداروں کو مؤثر حکمت عملی اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…