لاہور(نیوزڈیسک )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیرصدارت یہاں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں کئے گئے امن عامہ کی فضا برقرار رکھنے کیلئے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اورپولنگ کے دوران پرامن ماحول یقینی بنانے کیلئے کئے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس کے دوران بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں امن عامہ کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کیلئے جیت پر امیدواروں کے جلوس نکالنے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے اور اسی مقصد کیلئے پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 12 اضلاع میں امن عامہ کی فضا برقرار رکھنے کیلئے بہترین انتظامات کئے اور پولنگ کا عمل انتہائی پرامن رہا۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد، ننکانہ صاحب اور پھول نگر میں پیش آنے والے افسوسناک واقعات پرمجھے دلی افسوس ہوا ہے اورایسے افسوسناک واقعات روکنے کیلئے پولیس کو پیشگی اقدامات اٹھانے چاہئیں تھے۔ وزیراعلیٰ نے تینوں واقعات میں ملوث ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ان واقعات کی ایف آئی آرز کاٹ کر بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان کا تعلق خواہ کسی بھی جماعت سے ہو، قانون کے مطابق کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ تینوں واقعات میں نہ صرف انصاف ہوگا بلکہ ہوتا ہوا نظر بھی آئے گا۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ ان واقعات کا ہر پہلو سے تجزیہ کرکے دوسرے مرحلے میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے دوران خامیو ںکا سدباب کیا جائے تاکہ ایسے ناخوشگوار واقعات دوبارہ رونما نہ ہوں۔ وزیراعلیٰ نے مزید ہدایت کی کہ اسلحہ کی نمائش اور اسلحہ ساتھ رکھنے کی پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے اور خلاف ورزی پر بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ جیت کی خوشی میں فائرنگ کرنے والو ںکی جگہ جیل ہے۔ پولیس فائرنگ کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹے۔ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، قانون سب کیلئے برابر ہے اور کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں۔ قانون کی عملداری یقینی بنانے کیلئے پہلے کبھی سمجھوتہ کیا نہ آئندہ کروں گا۔ وزیراعلیٰ نے صوبے کے 12 اضلاع میں پرامن ماحول میں شفاف انداز میں بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے کے انعقاد پر گہرے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے بے پایاں فضل و کرم‘ متعلقہ اداروں کی محنت و جانفشانی کے باعث پولنگ کا عمل پرامن رہا جس پر صوبائی کابینہ کمیٹی برائے امن و امان‘ چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، سیکرٹری داخلہ، متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ و پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مبارکباد کے مستحق ہیں۔ پنجاب حکومت کی سیاسی و انتظامی ٹیم نے پرامن فضا یقینی بنانے کے لئے شبانہ روز محنت کر کے موثر اقدامات اٹھائے اور بلاشبہ شاندار انتظامات کرنے کا کریڈٹ ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کئے جانے والے اقدامات دیگر صوبوں کے مقابلے میں مثالی تھے۔ پنجاب میں پہلے مرحلے میں پرامن فضا میں بلدیاتی الیکشن کا انعقاد خوش اسلوبی سے ہوا۔ انہو ںنے کہا کہ مجھے پورایقین ہے کہ بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں اسی طرح کے بہترین اقدامات کئے جائیں گے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔اجلاس کے دوران انسپکٹر جنرل پولیس اور سیکرٹری داخلہ نے وزیراعلیٰ کو فیصل آباد، ننکانہ صاحب اور پھول نگر کے واقعات کی ابتدائی رپورٹ پیش کی۔ ترجمان پنجاب حکومت زعیم حسین قادری، چیف سیکرٹری خضر حیات گوندل، انسپکٹر جنرل پولیس، سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری اطلاعات اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔
بلدیاتی الیکشن کادوسرامرحلہ،امیدواروں پر نئی پابندی کا فیصلہ
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حمیرا سے”تماشہ”میں لڑنے والی مائرہ خان نے خاموشی توڑدی
-
ماڈل حمیرا اصغر کی موت 8 ماہ قبل ہوئی، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تہلکہ خیز ...
-
حمیرا اصغر کا آخری آڈیو میسج سامنے آگیا، یہ میسج کسے بھیجا گیا تھا؟
-
پاکستان اور روس کے درمیان اسٹیل ملز کی بحالی کا معاہدہ طے پا گیا
-
مقروض باپ کی فیس بک پر بیٹی کے علاج کیلئے اپیل کے بعد خودکشی
-
’’ہم تمہارا انتظار کررہے ہیں، ادھر آکر دکھاؤ‘‘ پورے پنجاب میں انکاؤنٹرز کی لائن لگانے ...
-
حمیرا کی موت سے خوفزدہ شوبز انڈسٹری نے بڑا قدم اٹھالیا
-
ٹرانسجینڈر نہیں ہوں، مومنہ اقبال نے صنفی شناخت سے متعلق من گھڑت خبروں کو مسترد ...
-
حمیرا کی لاش لینے سے والد نے کیوں انکار کیا اور اہلخانہ تاخیر سے کیوں ...
-
پولیس اور رینجرز اہلکار کی لڑائی کے دوران ایک دوسرے پر فائرنگ، پولیس اہلکار ...
-
حمیرا اصغر کیس: چچا کا اہم بیان سامنے آ گیا
-
سوشل میڈیا پرحمیرا اصغر کی 5 فروری 2025میں گمشدگی کی پوسٹ سامنے آگئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حمیرا سے”تماشہ”میں لڑنے والی مائرہ خان نے خاموشی توڑدی
-
ماڈل حمیرا اصغر کی موت 8 ماہ قبل ہوئی، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات
-
حمیرا اصغر کا آخری آڈیو میسج سامنے آگیا، یہ میسج کسے بھیجا گیا تھا؟
-
پاکستان اور روس کے درمیان اسٹیل ملز کی بحالی کا معاہدہ طے پا گیا
-
مقروض باپ کی فیس بک پر بیٹی کے علاج کیلئے اپیل کے بعد خودکشی
-
’’ہم تمہارا انتظار کررہے ہیں، ادھر آکر دکھاؤ‘‘ پورے پنجاب میں انکاؤنٹرز کی لائن لگانے والی پنجاب...
-
حمیرا کی موت سے خوفزدہ شوبز انڈسٹری نے بڑا قدم اٹھالیا
-
ٹرانسجینڈر نہیں ہوں، مومنہ اقبال نے صنفی شناخت سے متعلق من گھڑت خبروں کو مسترد کردیا
-
حمیرا کی لاش لینے سے والد نے کیوں انکار کیا اور اہلخانہ تاخیر سے کیوں آئے؟ اداکارہ کے بھائی نے ساری...
-
پولیس اور رینجرز اہلکار کی لڑائی کے دوران ایک دوسرے پر فائرنگ، پولیس اہلکار جاں بحق
-
حمیرا اصغر کیس: چچا کا اہم بیان سامنے آ گیا
-
سوشل میڈیا پرحمیرا اصغر کی 5 فروری 2025میں گمشدگی کی پوسٹ سامنے آگئی
-
خام تیل کی پیداوار میں اضافے سے متعلق پاکستان کو بڑی کامیابی
-
حمیرا اصغر کاقتل؟ ڈی آئی جی ساؤتھ کا اہم بیان سامنے آ گیا