لاہور( این این آئی)جیت کی خوشی،پنجاب حکومت کا تحریک انصاف پر ہاتھ سخت کرنے کا فیصلہ،کارروائی شروع،گزشتہ روز رہا کئے جانے والے چوہدری سرور کے گارڈ پھر گرفتار،تحریک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمد سرور کے دو سکیورٹی گارڈز کے خلاف تھانہ فیصل ٹاﺅن میں مقدمہ درج کر کے دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ۔ چوہدری محمد سرور کے سکیورٹی گارڈز کو بلدیاتی انتخابات کے روز تھانہ فیصل ٹاﺅن نے دفعہ 144کے نفاذ کے باوجود اسلحہ لہرانے پر حراست میں لیا تھا تاہم انہیں بعدا زاں این او سی دکھانے پر رہا کر دیا گیا تھا۔ گزشتہ روز تھانہ فیصل ٹاﺅن نے چوہدری سرور کے دو سکیورٹی گارڈز ارشد اور شہباز کے خلاف باضابطہ مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کر کے 3نائن ایم ایم پستول ، رائفل اور 60گولیا ں برآمد کر لیں ۔