ہفتہ‬‮ ، 12 ستمبر‬‮ 2026 

شوہر کا بہیمانہ تشدد، پھندا لگا کر بیوی کی آخری سانسیں اس کے والدین کو ویڈیو کال پر سنا دیں

datetime 28  جولائی  2026 |

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی ریاست کرناٹک میں شوہر نے مبینہ طور پر ناجائز تعلقات کے شبے میں اپنی 23 سالہ بیوی کو پھندا لگا کر قتل کر ڈالا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم نے پہلے اپنی بیوی کو پھندا لگایا اور ویڈیو کال کے ذریعے مقتولہ کے والدین کو ان کی بیٹی کی بے بسی دکھائی۔ملزم نے بیوی کی آخری سانسوں کی ویڈیو بھی بنائی جو اس نے بعد ازاں بیوی کے دوستوں اور اہلِ خانہ کو بھیجی۔پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ روز پیش آیا، مقتولہ کی شناخت بھاگیہ شری جگلور جبکہ ملزم کی شناخت پراوین جگلور کے نام سے ہوئی ۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم نے پہلے بیوی کو لکڑی کے ڈنڈے سے تشدد کا نشانہ بنایا، پھر دوپٹے سے پھندا دے کر قتل کر دیا۔پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم نے خاتون کے پھندے پر لٹکے ہونے اور زندگی کی آخری جدوجہد کی ویڈیو بھی ریکارڈ کی جسے متعدد نمبروں پر سینڈ بھی کیا گیا۔

تحقیقات کے مطابق میاں بیوی کے درمیان اکثر جھگڑے ہوتے تھے جس کے باعث بھاگیہ شری تقریبا 2 ماہ قبل اپنے والدین کے گھر چلی گئی تھی۔ملزم نے صلح اور پرامن زندگی کی یقین دہانی کروا کر اسے واپس بلا لیا تاہم اسی شام مبینہ طور پر اسے قتل کر ڈالا۔بھارتی میڈیا کے مطابق مقتولہ کے والدین کی جانب سے اطلاع دینے پر پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ قتل سے پہلے پیش آنے والے تمام واقعات اور محرکات کی مختلف پہلوئوں سے تحقیقات جاری ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)


ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…