جمعہ‬‮ ، 27 مارچ‬‮ 2026 

بڑی صنعتوں کی پیداوار میں جولائی تا اگست4فیصد کا اضافہ

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) پاکستان میں رواں مالی سال کے ابتدائی 2ماہ (جولائی اگست2015) کے دوران بڑی صنعتوں کی پیداوار (ایل ایس ایم) میں سال بہ سال4.11 فیصد کا اضافہ ہوا جس میں سب سے اہم کردار آٹوموبائل، کھاد اور خوراک ومشروبات کے شعبے نے ادا کیا جبکہ اگست میں ایل ایس ایم گروتھ سال بہ سال 4.82 فیصد اور جولائی کے مقابلے میں 4.1فیصد رہی۔
پاکستان بیورو شماریات (پی بی ایس) کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی اگست میں آٹوموبائل سیکٹر کی پیداوار میں 44.46 فیصد، کھاد کی پیداوار میں 15.13 فیصد اور خوراک ومشروبات کی پیداوار میں 4.97 فیصد رہا اور ان کا مجموعی پیداوار میں زیادہ حصہ رہا تاہم غیردھاتی معدنی مصنوعات کی پیداوار7.68 فیصد، فارماسیوٹیکلز 6.92 فیصد، لیدرپروڈکٹس 19.05 فیصد اور ٹیکسٹائل سیکٹر کی پیداوار میں 0.79 فیصد کے اضافے کے باعث ان شعبوں کا بھی مجموعی ایل ایس گروتھ میں حصہ نمایاں تاہم گاڑی ساز، کھاد اور خوراک ومشروبات کے شعبوں سے نسبتاً کم رہا۔
اس کے علاوہ جولائی اگست کے دوران کیمیکلز12.71 فیصد، کوک و پٹرولیم مصنوعات 2.06 فیصد، الیکٹرونکس 1.03 اور ربرپروڈکٹس کی پیداوار میں 3.31 فیصد کا اضافہ ہوا مگر پیپراینڈ بورڈ46.32 فیصد، انجینئرنگ پروڈکٹس 23.05 فیصد، لکڑی کی مصنوعات کی پیداوار 23.83 اور آئرن واسٹیل مصنوعات کی پیداوار میں 0.34 فیصد کمی آئی۔ اعدادوشمار کے مطابق اگست میں بھی آٹوموبائل، کھاد،خوراک و مشروبات، غیردھاتی معدنی مصنوعات، فارماسیوٹیکلز، لیدر، ٹیکسٹائل، کیمیکلز،کوک و پٹرولیم مصنوعات، الیکٹرونکس اور ربرپروڈکٹس کی پیداوار میں اضافہ جبکہ پیپراینڈ بورڈ، انجینئرنگ، لکڑی اور آئرن واسٹیل مصنوعات کی پیداوار میں کمی ہوئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…