بدھ‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2026 

معروف سابق ماڈل سحرش کی موجودہ حالت نے سب کو چونکا دیا

datetime 22  جولائی  2026 |

لاہور(این این آئی)پاکستان کی فیشن انڈسٹری کی ایک معروف سابق ماڈل سحرش کی موجودہ حالت نے سوشل میڈیا صارفین کو افسردہ کر دیا ہے۔

ایک زمانے میں ریمپ پر اپنی خوبصورتی اور کامیاب ماڈلنگ کی وجہ سے پہچانی جانے والی سحرش آج انتہائی کٹھن حالات کا سامنا کر رہی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق سحرش 2010 کی دہائی کے آغاز اور وسط میں پاکستان کی نمایاں ماڈلز میں شمار ہوتی تھیں، تاہم ان کی نجی زندگی میں پیش آنے والے تلخ واقعات نے ان کی زندگی کا رخ بدل دیا۔بتایا جاتا ہے کہ شادی ناکام ہونے کے بعد وہ شدید ذہنی دبا کا شکار ہوئیں، جس کے بعد انہوں نے منشیات کا استعمال شروع کر دیا۔ اسی دوران انہوں نے ایک قبل از وقت پیدا ہونے والے بیٹے کو جنم دیا، جسے بعد میں ان سے الگ کر دیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق سحرش کا اپنے بیٹے سے کوئی رابطہ نہیں، جبکہ ان کے سابق شوہر بھی بچے سے ملاقات کی اجازت نہیں دیتے۔رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ حال ہی میں پیش آنے والے ایک حادثے میں ان کا پاں ٹرین کے نیچے آ گیا،

جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئیں اور اب انہیں چلنے پھرنے میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔نجی نیوز پلیٹ فارم کی جانب سے سحرش کی موجودہ حالت پر مبنی رپورٹ اور ویڈیو سامنے آنے کے بعد ان کی زندگی کی یہ دردناک کہانی سوشل میڈیا پر تیزی سے زیرِ بحث آ گئی۔ رپورٹ میں انہیں انتہائی مشکل حالات میں دکھایا گیا، جس پر صارفین نے افسوس اور تشویش کا اظہار کیا۔ سوشل میڈیا پر متعدد افراد نے ان کی بحالی کے لیے اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ بعض صارفین کا کہنا تھا کہ سحرش کو فوری طور پر منشیات سے نجات کے لیے بحالی مرکز(ری ہیب)منتقل کیا جانا چاہیے، جبکہ کچھ نے اسے شوبز انڈسٹری کی تلخ حقیقت قرار دیا۔

کئی صارفین نے یہ بھی رائے دی کہ منشیات کا استعمال ترک کیے بغیر معمول کی زندگی میں واپسی ممکن نہیں۔سابق ماڈل کی اس افسوسناک صورتحال نے ایک بار پھر شوبز انڈسٹری میں ذہنی صحت، منشیات کے استعمال اور فنکاروں کی فلاح و بہبود سے متعلق سنجیدہ سوالات کو اجاگر کر دیا ہے۔

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…